Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 7, 2018

جونپور ،عصمت دری کی کوشش میں نوجوان گرفتار۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ صدائے وقت۔)
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے کھٹہن روڈ واقع نظام پور بازار میں گزشتہ شب گھر میں گھس کر زبردستی عصمت دری کی کوشش کرنے والے نوجوان کو اہل خانہ نے گاؤں والوں کے ساتھ جم کر پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ بدوپور گاؤں رہایشی شیلیندر 20ولد رام پرکاش کی دکان مذکورہ بازار میں ہے۔گزشتہ شب شیلندر گاؤں کے ہی ایک گھر میں داخل ہو گیا اور اکیلے سو رہی ایک لڑکی کے ساتھ زبردستی کرنے لگا جس پر متاثرہ نے شور مچانا شروع کر دیا۔شور سنتے ہی نیند سے بیدار ہوئے لواحقین نے اسے پکڑ لیااور گاؤں والوں کے ساتھ جم کر پٹائی کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تھانے لے گئی۔متاثر کنبہ کی تحریر پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔