Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 18, 2018

جونپور۔۔سوشل میڈیا پر مذموم حرکت مقدمہ درج۔

شاہ گنج،جون پور( اتر پردیش) (نمائندہ صدائے وقت) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سابق وزیر اور ایم ایل اے شاہ گنج شیلندر یادو عرف للئی نے لطیف پو ر گاؤں کے رہنے والے بی جے پی لیڈر پر شوشل میڈیامیں الزام لگا نے پر مقدمہ درج کرا یا ہے پولیس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔اطلاع کے مطابق سابق وزیرا ورشاہ گنج سے موجودہ ایم ایل اے نے تحریر دیتے ہو ئے الزام لگا یاہے کہ کو توالی حلقہ کے لطیف پور گاؤں کے رہنے والے دیا شنکر سنگھ ولد رام  بلی سنگھ جو کی ۳۷ پارلیمانی حلقہ کالیڈر اور راجپوت کر نی سینا کا پورانچل کا صدر اور بھارتی اسپورٹ سنگھ کا صو بائی صدر بتا تا ہے مذکوہ نام نہاد لیڈر نے اپنے فیس بک اکائنٹ پر اپنا اور میرا فوٹو لگا کر لو ک سبھا انتخاب میں ووٹ کا مطالبہ کر تے ہو ئے مجھے دہشت گرد اور زمین پر قبضہ کر نے والا بتا یا ہے۔موجودہ ایم ایل اے نے کہا کہ مجھ پر بے تکا الزام لگا کر میری شبیہ خراب کر نے کی کو شش کی گئی ہے جس سے میرے حامیان میں ناراضگی پائی جارہی ہے پولیس ایم ایل اے کی تحریر پر مقدمہ کر تفتیش میں لگ گئی ہے۔