Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 9, 2018

جونپور۔ضلع میں وزیر اعلیٰ کے آمد کی تیاری

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ضلع میں صوبے کے وزیر اعلی کی آمد کی ممکنہ امید کے تحت اتوار کے روز ضلع مجسٹریٹ نے پولیس سپرٹنڈنٹ اور ممبر پارلیمنٹ کے ساتھ پروگرام مقام پر معائنہ کر جائزہ لیا،ساتھ ہی ممبر پارلیمنٹ سے تفصیلی معلومات حاصل کیا۔
واضع ہو کہ آئندہ 13ستمبر کو شہر کے ٹی ڈی کالج میں ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر کے پی سنگھ کے والد سابق صوبائی وزیر اماناتھ سنگھ کی 24ویں برسی منائی جائے گی۔پروگرام کو لیکر ٹی ڈی کالج انتظامیہ تیاریوں میں لگا ہوا ہے۔ممبر پارلیمنٹ نے پروگرام میں بطور مہمان کیلئے صوبے کے وزیر اعلی توگی آدتیہ ناتھ کو دعوت دی ہے جس کو وزیر اعلی نے قبول کر لیا ہے۔زرائع کی مانیں تو پروگرام میں شرکت کیلئے وزیر اعلی نے ہری جھنڈی دے دی ہے جس کو لیکر ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری،پولیس سپرٹنڈنٹ دنیش پال سنگھ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر کے پی سنگھ افسران کے ساتھ ٹی ڈی کالج پہنچے۔یہاں افسران نے پروگرام کی تفصیلی معلومات حاصل کیا۔