Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 9, 2018

جونپور۔مویشی اسمگلر گرفتار

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بدلاپور تھانہ حلقہ کے تیرا گاؤں میں مویشی اسمگلروں کے خوف سے پریشان گاؤں والوں نے گزشتہ شب پہرا دیکر ایک پک اپ ڈرائیور کو پیچھا کر پکڑ لیا۔اس دوران گاڑی میں سوار چار اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب رہیں۔ڈرائیور کی پٹائی کرنے کے بعد گاؤں والوں نے پولیس کے حوالے کر دیا۔
واضع ہو کہ گزشتہ کئی روز سے مذکورہ گاؤں میں مویشی اسمگلر دیر شب پک سے قیمتی مویشیوں کو چوری کر لیتے تھے جس کو لیکر کئی بار انھوں نے گاؤں والوں پر پتھراؤ کرتے ہوئے فرار بھی ہو چکے تھے۔کئی دنوں سے پریشان گاؤں والوں نے گزشتہ شب متحد ہو کر رات میں پہرے پر بیٹھ گئے اور اسمگلروں کے آنے کا انتظار کرنے لگے۔دیر شب میں ایک پک اپ میں سوار اسمگلر جب گاؤں میں داخل ہوئے تو گاؤں والوں نے روڈ پر درخت رکھ کر انھیں روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور تیز رفطار سے درخت سے گاڑی کو ٹکراتے ہوئے فرار ہونے لگا۔اسمگلروں کے فرار ہوتے ہی گاؤں والوں نے پیچھا کر لیا اور کچھ فاصلے پر گاڑی کو روک لیا۔اس دوران گاڑی میں سوار چار کی تعداد میں اسمگلر رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ ڈرائیور کو پکڑ لیا گیا۔گاڑی میں تلاشی کے دوران اینٹ کے ٹکڑے،چاقو،رسی،لوہے کی راڈ سمیت دیگر سامان ملنے پر دیہی ہجوم نے ڈرائیور کی پٹائی کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لیکر تھانے چلی آئی۔پوچھ گچھ میں اس نے اپنا نام محمد اعظم رہائشی کھیتاسرائے بتایا۔گاؤں والوں نے پک اپ میں آگ لگانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے کوشش کو ناکام کرتے ہوئے پک اپ کو قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔