Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 9, 2018

بھارت بند کے دوران ہوئے تشدد پر موٹر سائیکل جلوس نکال کر تاجروں کا احتجاج۔

جون پور اتر پردیش  (۔مائندہ صدائے وقت۔)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے قصبہ میں واقع چنگی چوراہے پر گزشتہ 6ستمبر کو ایس سی،ایس ٹی قانون کے خلاف بھارت بند کے دوران دکان میں توڑ پھوڑ کرلوٹ کرنے کے خلاف اتوار کے روز بیوپار منڈل کے قصبہ صدر جیون لال اگرہری کی قیادت میں قصبہ کے بیوپاریوں نے موٹرسائیکل جلوش نکال کر شرپسندوں کے خلاف کاروائی کی مانگ کی۔
قصبہ کے بیوپار منڈل صدر جیون لال اگرہری کی قیادت میں اتوار کے روز درجنوں کی تعداد میں بیوپاری جمع ہوئے۔بیوپاریوں نے جلوس نکال کر پورے قصبہ کا دورہ کرتے ہوئے تحصیل احاطے میں پہنچے جہاں ایس ڈی ایم کی غیر موجودگی میں سی او اودھیش شکلا کو پانچ نکاتی مطالبات کا میمورنڈم سونپا۔انھوں نے کہا کہ چنگی چورہے پر گزشتہ6ستمبر کو ایس سی ایس ٹی قانون کے خلاف بھارت بند کے دوران درجنوں کی تعداد میں شر پسندوں نے کھلی دکانوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے بیوپاریوں کے ساتھ مارپیٹ کی۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ جلوس کی قیادت کرنے والے اور حامیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔اس موقع پر اودھیش کمار،لال بہادر سیٹھ،نسیم احمد خاں،ڈاکٹر مسعود،پنا لال جیسوال،شیوکمار اگرہری،راج کمار،کرپاشنکر شریواستو سمیت درجنوں کی تعداد میں بیوپاری موجود رہے۔