Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 9, 2018

جونپور۔پرنسپل سکریٹری کی چوپال۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت۔)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  .
پرنسپل سکریٹری ڈیری ترقی اتر پردیش ڈاکٹر سدھیر ایم بوبڑے نے منگرابادشاہ پور بلاک حلقہ کے نواں ڈاڈی گاؤں میں چوپال لگاکرگاؤں والوں کے مسائل سنی اور حکومت کی عوامی بہبود منصوبہ اججولا منصوبہ، سوبھاگیہ منصوبہ بندی، جیون جیوتی منصوبہ، پنشن، انشورنس منصوبہ بندی وغیرہ میں مستفید کنبوں کی معلومات حاصل کی۔
پرنسپل سکریٹری نے چوپال میں ضعیفہ، بیوہ، معذور پنشن کے بارے میں گاؤں پردھان سے معلومات حاصل کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اہل شخص سرکاری منصوبوں کا فائدہ حاصل کرنے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے محکمہ ذاتی افسران کو ہدایت دیا کہ گاؤں میں کیمپ لگا کر سرکاری منصوبوں کی معلومات دے کر اہل افراد کو مستفید کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیا کہ جن اہل مستفید کو ابھی تک پنشن کی سہولت نہیں ملی ہے ان کا فارم فوری آن لائن کراتے ہوئے پنشن کی سہولت فراہم کرائی جائے۔انھوں نے بتایا کہ 2اکتوبر تک گاؤں کواو ڈی ایف ہونے کااعلان کیا جانا ہے جس کے لئے گاؤں میں زیر تعمیربیت الخلاء جلد از جلد تعمیر کرائے، ساتھ ہی وزیر اعظم رہائش منصوبہ میں فراہم رہائش کے مستفید سے بھی معلومات حاصل کیا۔انھوں نے بجلی محکمہ کے ایس ڈی او کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے گھر پر اب تک کنکشن فراہم نہیں کیا گیا انھیں فوری کنکشن دیا جائے۔اس کے علاوہ انھوں نے سبھی حکومت کے منصونوں سے متعلق مستفید عوام سے تفصیلی معلومات حاصل کیا۔اس موقع پرضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری،سی ڈی او گورو ورما،ایس ڈی ایم مچھلی شہر جے این سچان،سی وی او وریندر سنگھ سمیت سبھی ضلع سطحی افسران موجود رہے۔