Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 9, 2018

جونپور۔چوروں کی دہشت۔

جون پور  اتر پردیش(نمائندہ صدائے وقت)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .۔
کھٹہن تھا نہ حلقہ کے مختلف گاؤں میں گزشتہ رات چوروں نے دکان، گھر اور بولیرو گاڑی میں رکھی ہوئی ا سٹپنی ایل سی ڈی  وغیرہ پر ہاتھ صاف کر دیا چوروں نے 56 ہزار روپیہ نقد سمیت ڈیڑھ لاکھ سے زائد قیمت کے سامانوں پر ہاٹھ صاف کر دیا۔ متاثرین نے معاملے کی تحریری اطلاع مقامی پولیس کو دیاتو موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے دھمؤر گاؤں کے رہنے والے بسنت لال اگرہری کی کھٹہن جونپور روڈ پر کرانہ کی دکان ہے بسنت لال دکان بند کر کے اپنے گھر سونے چلے گئے تھے کی رات میں چور دکان میں نقب لگا کر داخل ہو گئے اور دکان میں رکھے ہو ئے ۴ ہزار نقد سمیت ۰۲ ہزار رو پیہ قیمت کے سامانوں پر ہاتھ صاف کر دیا۔اسی طرح بنواڈیہ گاؤں  کے رہنے والے بابو لال یادو پردھان کے گھر کے پیچھے آم کے درخت کے سہارے چھت سے اتر کر چور اندر کمرے میں رکھے ہوئے بیگ سے ۰۲ ہزار نقد ایک سونے کی انگوٹھی اور پازیب چوری کر لے گئے۔ وہیں رام پور گاؤں کے رہنے والے لال جی یادو کے گھر کے بارجہ کے سہارے چھت پر جاکر صحن میں اترے چور کمرے کا تالا توڑ کے صندوق میں رکھا  ہو ا30 ہزار رو پیہ نقد ایک سونے کی چین، انگوٹھی، تین پازیب پر ہاتھ صاف کر دیا۔چوتھا واقعہ فتح گڑھ گاؤں میں پیش آیا جہاں چوروں نے آشیش سونی کی گھر کے سامنے کھڑی ہوئی بولیرو گاڑی کی ا سٹپنی اور ٹی وی کو چور اٹھا لے گئے۔ مذکورہ تمام واقعات رات کی تاریکی میں رو نما ہو ئی ا ور کسی کو اس کا علم نہ ہو سکا متاثرین نے واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دیا تو موقع پر پہنچی پولیس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔