Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 9, 2018

جونپور۔شاہگنج تھانہ حلقہ میں مختلف مواضعات میں زمینی تنازعہ کو لیکر مار پیٹ۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت۔)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے مختلف گاؤں میں زمینی تنازعہ میں ہونے والی مارپیٹ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے موقع پر موجود دیہی عوام نے زخمیوں کو علاج کیلئے مردانہ اسپتال پہنچا یا۔ اطلاع کے مطابق مذکورہ کو توالی حلقہ کے منڑواں محی الدین پو ر گاؤں کے رہنے والے پیوش تیواری (۰۳) ولد سوریہ ناتھ تیواری کو زمینی تنازعہ میں پٹی دار سریندر کمار تیواری ولد رادھے شیام تیواری، اوما شنکر تیواری ولد رام جگ تیواری نے لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ کر شدید طور پر زخمی کر دیا متاثرہ نے واقعہ کی اطلاع کوتوالی پولیس کو دیا تو موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی نوجوان کو مردانہ اسپتال پہنچا یا جہاں وہ زیر علاج ہے۔اسی طرح تاکھا مغربی گاؤں کے رہنے والے رام دلار 60 ولد کرپال کو پرانی رنجش کولے کر پٹی داروں نے لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ کر شدید طور پر زخمی کر دیا۔متاثرہ نے واقعہ کی اطلاع کوتوالی پولیس کو دیا تو موقع پر پہنچی پولیس نے علاج کے لئے مردانہ اسپتال پہنچا یا۔وہیں ڈھڈھواراکلاں گاؤں کے رہنے والے رام سورت 35 ولد صاحب لال کو زمینی تنازعہ کو لے کرپٹی دارو نے لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ کر شدید طور پر زخمی کر دیا متاثرہ نے واقعہ کی اطلاع کوتوالی پولیس کو دیاتو موقع پر پہنچیہ پولیس نے علاج کے لئے مردانہ اسپتال پہنچا یا جہاں وہ زیر علاج ہے