Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 5, 2018

دستور کے سمان میں او بی سی میدان میں۔

صدائے وقت۔۔۔بشکریہ نظام الدین راعین۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . 
مورخہ 11 ستمبر کو ممبئی میں منعقدہ’’سم ویدھان سمّان سمیلن کی تیاریاں زوروں پر ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ممبئی۵؍ستمبر
آل انڈیا مسلم ا وبی سی آرگنائزیشن کی جانب سے۱۱ ؍ستمبر کو ممبئی میں’’سم ویدھان سمّان سمّلن ‘‘ کا انعقاد برلاماتوشری ہال ممبئی میں دوپہر دوبجے ہونے جارہاہے۔اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے کل خلافت ہاؤ س میں ممبئی شہر کی نمایاں تنظیموں کے ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ،جس کی صدارت آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری نے کی ۔ ابتداء میں اجلاس کے اغراض و مقاصدکو بیان کرتے ہوئے آرگنائزیشن کے ممبئی صدر نظام الدین راعین نے کہاکہ اس وقت ملک میں اقلیتوں،اوبی سی برادریوں پرروزبروز حملے اورظلم بڑھتے جارہے ہیں۔آئے دن ملک میں قانون کی پامالی اوردستورہندکی توہین کی جارہی ہے۔خصوصاََ لسانی ،سماجی اورمذہبی اقلیتوں کے دستوری حقوق چھینے جارہے ہیں ۔اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ ملک کی تمام اقلیتیں،او بی سی و دیگرپسماندہ طبقات متحد ہوکراپنے حقوق کی لڑائی لڑیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں ریاست مہاراشٹر کے سابق نائب وزیراعلی جھگن بھجبل،صدر سمتاپریشد،مادھو جانکر ( صدر راشٹریہ سماج پکش) و دیگر کئی او بی سی کے قد آور نیتا موجود رہیں گے۔ فاضل انصاری نے کہا کہ بھیونڈی میں موجود تمام اوبی سی برادریوں کے رہنماؤں سے رابطہ کیا جارہاہے۔شبیر احمدانصاری نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ ریاست کے ہر ضلع میں آل انڈیامسلم اوبی سی آرگنائزیشن کے نمائندے اجلاس کو کامیاب بنانے میں را ت دن محنت کررہے ہیں۔ ریاست بھرسے تمام مذہبی او بی سی رہنما ،سماجی تنظیموں،جماعتوں اور سنگٹھنوں کے لوگوں کومدعو کیاگیاہے۔ تقریباََ دوہزار لوگوں کی آمد متوقع ہے جن کے قیام و طعام کا انتظام صابو صدیق مسافر خانہ میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ۲۰۱۹میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں او بی سی سماج کا اہم کردار ہوگا۔اس کے لیے ایک ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دیاجائیگا۔ نشست میں سعید خان ،عامر ادریسی ،سلیم الوارے ، سرفراز آرزو ،خورشید صدیقی ، سمیع قریشی ،مشتاق خان،ہارون افروز ،شوکت مومن، عارف فیاضی ،ایس ایم ملک،ڈاکٹر سلیم خان نے اجلاس کوکامیاب بنانے میں اپنے قیمتی و مفید مشوریں دیئے۔دکن مومن جماعت،راعین جماعت،چیپا جماعت،قریشی جماعت کے کارکنان نے رضاکارانہ طورپر اجلاس تک کام کرنے کا یقین دیا۔ اجلاس کے کنوینررنظا م الدین راعین نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا۔