ارون دھتی کے ناول پر
محمد عامر ھاشم خاکوانی
کا بے لاگ خوبصورت تبصرہ
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
بشکریہ ابو نافع اعظمی صدائے وقت
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
آخر اروندھتی رائے کا شاہکار ناول ’’بے پناہ شادمانی کی مملکت‘‘اختتام پزیر ہوا۔ یہ پورا ہفتہ اسی ناول کے ساتھ بسر کیا۔ دانستہ طور پر اسے گھونٹ گھونٹ پڑھنے کی کوشش کی کہ کہیں ختم نہ ہوجائے، ایسا صرف سب رنگ میں بازی گر کی قسط کے ساتھ کرتا تھا، ورنہ ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ ایک ہی نشست میں کتاب ختم کی جائے ،چاہے ساری رات جاگنا پڑے۔ اس صدی یعنی اکیسویں صدی کے بہترین ناولوں میں سے ایک ناول ہے یہ۔ کیا شاندار تحریر ہے، اس پر انشااللہ تفصیل سے لکھوں گا۔ سردست تواس کے سحر میں گرفتار ہوں۔ یہ ویک اینڈ اس کے طلسم میں گزارا، ناول دفتررکھا تھا،چھٹی کا دن پڑھ تو نہیں سکا، مگر دو تہائی ناول جو پڑھا تھا، اسے ہی سوچتا، اس کے کرداروں کوتخیل میں دیکھتا رہا۔
بڑے ناول کو پڑھنے کی سرشاری بھی عجب ہے، کوئی اور چیز اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی، کوئی بڑی فلم دیکھنا بھی لطف دیتی ہے، مگر اس میں وہ گہرائی نہیں جو الفاظ کی طلسم گری تخلیق کرتی ہے۔ ان لوگوں پر افسوس ہے جو فکشن کی غیر معمولی قوت اور اس کے جادو سے بے خبر ہیں۔ اگلے کئی دنوں، مہینوں، برسوں تک اس ناول کا سحر،اس کا ذائقہ اور مٹھاس ساتھ رہے گی۔ اوریجنل ناول انگریزی میں ہے میں نے اس کا ترجمہ پڑھا ، اندازہ لگائیں کہ اصل ناول کیسا قیامت خیز ہوگا۔ اب اسے انگریزی میں پڑھنے کی کوشش کروں گا، مکمل نہ سہی تو منتخب ٹکڑے ضرور۔
متفرق
Saturday, September 29, 2018
Tags
فن و ادب#
Share This
About Sadaewaqt
فن و ادب
Labels:
فن و ادب
Author Details
www.sadaewaqt.com