Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 6, 2018

جونپور۔بی ایس پی ایم ایل کے حفاظت میں اضافہ کی مانگ

جونپور۔بی ایس پی ایم ایل اے کی حفاظت بڑھانے کی مانگ۔
جونپور۔اتر پردیش۔(نمائندہ صدائے حق)۔
ضلع جونپور کے منگرا بادشاہ پور اسمبلی حلقہ کی بی ایس پی کی ایم ایل اے مسز سشما پٹیل کی جان کو خطرہ محسوس کرتے ہوئے ان کی پارٹی کے کارکنان نے ان کی سیکورٹی میں اضافے کی مانگ کی ہے۔اس سلسلے میں پارٹی کے ضلع پربھاری انل کمار گوتم،وکرم سنگھ،شیلیش ناگ،اجے سنگھ، اجیت سنگھ،راجیو سنگھ۔اجے راج بھر ، رام سہائے یادو و ستیش سنگھ و دیگر کارکنان نے شاہ گنج ایس ڈی ایم کو ایک میمورینڈم پیش کیا جسمیں گورنر یو پی سے مانگ کی گئی کہ ایم ایل اے سشما پٹیل کی جان کو خطرہ لاحق ہے جس کے مدنظر انکی سیکورٹی کو اور مظبوط کیا جائے اور حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا جائے۔
واضح ہو کہ کچھ دنوں قبل ایک لڑکی سے چھیڑ خوانی کے معاملے میں جب منگرا بادشاہ پور کی پولیس نے لڑکی کی بات ان سنی کر دی تو  سشما پٹیل نے لڑکی کو انصاف دلانے کے لئے خود مورچہ سنبھال لیں اور تھانے میں دھرنا دے دیا۔اسی معاملے کو لیکر وہ شر پسندوں کی نگاہ میں ہیں۔