Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 6, 2018

جونپور یو پی۔

جونپور اتر پردیش۔(نمائندہ صدائے وقت)۔۔۔جونپور ضلع کے تحت نگر پالیکا پریشد شاہگنج کی چیر پرسن گیتا جیسوال نے لکھنو پہنچ کر نائب وزیر اعلیٰ و وزیر کابینہ برائے شہری ترقی کیشو پرساد موریا سے ملکر قصبہ کے مسائل کو رکھکر اس کے تصفیہ کی اپیل کی۔انھوں نے بتایا کہ قصبہ کے اندرونی حصے کی پہلے سے موجود سات میٹر چوڑی سڑک کو دس میٹر کرنے و پٹری و نالی کی تعمیر کرنے کے لئے پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ کرائی گئی منادی پر قصبہ کے لوگوں نے خود سے اپنے مکانات و دکان کو توڑ دیا اس کے باوجود بھی پی ڈبلیو ڈی ڈپارٹمنٹ نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔آناً فاناً میں ہی اسی پرانی سڑک کو جیسے تیسے بنا کر چھوڑ دیا گیا۔ادھوری  نالی کی تعمیر کی تعمیر کی گئی جس کی وجہ سے پانی کا بھر جانا عام بات ہوگئی۔ سڑک کو چوڑا کرنے اور نالی کی تعمیر کے لئیے کئ بار شہریوں کے ذریعہ اور نگر پالیکا کے افسروں کے ذریعہ متعلقہ حکام کو لکھا پڑھی کی گئی مگر سب کچھ بے سود رہا۔تعمیری کام میں لاپرواہی کے چلتے عوام و دکانداروں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وزیر موصوف نے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔