Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 15, 2018

ایک ماہ قبل ہوئی چوری کا پردہ فاش۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ صدائے وقت) ۔
. . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
برسٹھی تھانہ حلقہ کے بھیسہاں گاؤں میں گزشتہ ماہ ہوئی چوری کے معاملے میں پولیس نے چار چوروں کوچوری کے سامان کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے چوروں کو چوری کئے سامان کو فروخت کرتے وقت مخبر کی اطلاع پر گرفتار کرنے میں کامیابی ملی۔
بھیسہاں گاؤں کے منوج گری کے گھر کا تالا توڑ کر چورو نے گھر میں داخل ہو کر گزشتہ ماہ لاکھوں کا سامان چرا لے گئے تھے۔پولیس نے معاملے میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے تفتیش میں مصروف تھی کہ دیر شام مخبر سے اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ مشتبہ لوگ سامان کو بازار میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کو دکاندار نہیں لے رہے ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ مذکورہ سبھی بھاگنے کی کوشش کرنے لگے لیکن پولیس نے سبھی کو گرفتار کر لیا۔تھانے میں لاکر سختی سے پوچھ گچھ کرنے پر انھوں نے مذکورہ گاؤں سے چوری کرنے کی بات قبول کرتے ہوئے چوری کئے گئے سامان کی نشاندہی کرائی جس پر پولیس نے سامان کو برآمد کر لیا۔انھوں نے اپنا نام بجرنگی و شیوراج ساکن برسٹھی،آنکھیں ولد کنہاں ساکن ارواواں تھانہ مچھلی شہر اور پکوڑی لال ساکن سرائے ممریج ضلع الہ آباد بتایا۔پولیس نے سبھی کا چالان عدالت بھیج دیا۔