Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 28, 2018

جونپور۔تاجروں کی تنظیم بیوپار منڈل کے ذریعہ کیا گیا بند کا اعلان کامیاب۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
بیوپار منڈل کے صوبائی قیادت کے اعلان پر جمعہ کے روز شہر سمیت مختلف بازاروں اور قصبوں میں بند کامیاب رہا۔جی ایس ٹی،منڈی ٹیکس،ایف ڈی آئی،آن لائن ٹریڈنگ سمیت دیگر قانون کے خلاف تنظیم کے ضلع عہدیدارانوں نے اس دوران موٹرسائیکل جلوس نکال کر بیوپاریوں سے دکانیں بند کرنے کی اپیل کرتے رہے جس کا اثر رہا کہ دوپہر تک بیشتر دکانیں بند ہی رہی۔شہر سمیت سبھی قصبوں کے دکانداروں نے بیوپار منڈل کامکمل سپورٹ کیا اور دکانیں بند رکھی۔دوپہر بعد بیوپاریوں کا وفد جلوس کے ساتھ کلکٹریٹ پہنچا جہاں مطالبات کا میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو سونپا۔حفاظت کے مد نظر پولیس افسران پی اے سی اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ معائنہ کرتے ہوئے اور جلوس کے ساتھ چلتے رہے۔
صنعت بیوپار منڈل کے اعلان پر جمعہ کے روز شہر کے سبھی علاقوں میں دکانیں مکمل طور پر بند رہیں۔ شہر کے اولندگنج، جوگیاپور، جہاں گیرآباد، چہارسو، کوتوالی، جیسج، پالیٹکنک، روہٹہ، سپاہ وغیرہ علاقوں میں زیادہ تر دکانیں بند پائی گئی۔ صبح سے ہی بیوپار منڈل کے عہدیدار موٹرسائیکل جلوس نکال کر زندہ باد، مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ ضلع صنعت بیوپار منڈل کے صوبائی نائب صدر اور ضلع صدر اندربھان سنگھ اندو کی قیادت میں ایک وفد ضلع مجسٹریٹ سے ملا اور انہیں وزیر اعظم کو منسوب میمورنڈم سونپا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ جی ایس ٹی کے تحت دو سزا جیل اور جرمانہ میں ترمیم کی جائے، جی ایس ٹی میں 5 فیصد اور 16 فیصد کی شرح ہو، جرمانہ 10 ہزار سے زیادہ نہ ہو، جیل کا قانون ختم ہو، رجسٹرڈ تاجروں کا 10 لاکھ کا حادثہ انشورینس سمیت تاجروں کو ٹیکس کلکٹر کی حیثیت سے پنشن کا نظام، منڈی ٹیکس پورے ملک میں ختم کیا جائے، آن لائن ٹریڈنگ کے نظام ختم کیا جائے، انکم ٹیکس میں چھوٹ کی حد پانچ لاکھ اور دفعہ 80 سی کے تحت چھوٹ کی حد 1.5 لاکھ سے 2.5 لاکھ کی جائے، ملک میں پتھر اور لکڑی پر نافذ محکمہ جنگلات کے ٹیکس کو ختم کیا جائے، اناج اور ضروری اشیاء کو وعدہ کاروبار سے باہر رکھا جائے۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری شکیل احمد، ضلع جنرل سکریٹری عارف حبیب، شہر صدر گھنشیام ساہو، یوتھ ضلع صدر اتل شکلا، امیش گپتا، سنجے شریواستو، سنجے کمار سنگھ، لقمان احمد حسن، ذاہد خاں، راجیش گپتا، اروند بینکر، منا پلائی، آلوک رنجن، جے پرکاش جیسوال، سدھانشو، جے وکرم، رشی،  نیرج موریہ سمیت سینکڑوں تاجر موجود رہے۔
جلالپور سے موصول اطلاع کے مطابق:بیوپار منڈل کے اعلان پر قصبہ کے تاجر جلوس کے  ساتھ جی ایس ٹی، مہنگائی، تاجر استحصال کے خلاف تاجر اتحاد زندہ باد تاجروں کا استحصال بند ہو کے نعرے لگاتے ہوئے موٹر سائیکل جلوس نکال کر پورے قصبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر راجیش گپتا، رتن گپتا، راکیش، گنیش ٹھٹھیرا، چھتر پال سنگھ، سونو گپتا سمیت سینکڑوں لوگ موجود رہے۔
ظفرآباد قصبہ سے ملی اطلاع کے مطابق بیوپار منڈل کے عہدیداران کی قیادت میں قصبہ کی دکانیں مکمل طور پر بند رہی۔جمعہ کی صبح سے ہی بیوپار منڈل کے لیڈران نے موٹرسائیکل جلوس نکال کر دکانوں کو بند رکھنے کی اپیل کرتے رہے۔اس دوران بیوپاریوں نے نعرہ بازی کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کرایا۔اس موقع پر اماکانت گری،اشوک برنوال،ایشورچند سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔
قصبہ شاہگنج سے موصولہ خبروں کے مطابق یہاں بھی بند کامیاب رہا اور سبھی چھوٹے بڑے تاجروں نے شام تک اپنی دکانوں کو بند رکھا۔