Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 28, 2018

جونپور ۔فری کینسر جانچ کیمپ کا انعقاد۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شہر کے جیسج چوراہا واجد پور روڈ پر واقع ایک اسپتال میں جمعہ کو مفت کینسر جانچ کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر تقریباً 250 مریضوں کے صحت کی جانچ کے بعد مفت ادویات دی گئی۔ اس دوران وارانسی سے آئیں ماہر امراض کینسر ڈاکٹر نیہا گپتا نے کہا کہ آج کے ماحول میں کینسر مریض کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وقت سے علاج نہیں ہونے اور بیداری کی کمی کی وجہ سے یہ بیماری لا علاج ہو جا تی ہے اور اس پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل خواتینوں میں زیادہ بریسٹ کینسر ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مردوں میں منہ کے کینسر کے مریضوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔ منہ کے کسی بھی حصے میں کینسر ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر گپتا نے کہا کہ منہ کے اندر ایک چھوٹا سا السر سے شروع ہونے والا یہ کینسر بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ منہ کے زخموں کو نظر انداز کرنا ہی خطرناک ثابت ہوتا ہے اور یہی موت کا سبب بن جاتا ہے۔ اس سے بچنے کیلئے نوجوانوں کو شراب، گٹکھا، پان، تمباکو سمیت دیگر منشیات کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ منہ میں خون بہنا، منہ میں گانٹھ، سانسوں کی بدبو، زبان کے دوسرے حصے میں بے حسی، دانت ڈھیلا ہونا، منہ کا کم کھلنا وغیرہ علامات دکھائی دیں تو جلد ڈاکٹر سے مل کر ضروری صلاح لیکر علاج شروع کریں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنجے سنگھ، ڈاکٹر آنند سنگھ، ڈاکٹر پی کے سنگھ، ممتا سنگھ، راکیش سنگھ، آزاد سنگھ، وششٹھ نارائن سنگھ،شیوم سنگھ، جاوید احمد، جوگندر سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔