Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 28, 2018

جونپور۔۔ضلع کے تمام میڈیکل اسٹور بند رہے۔عوام کو دقت کا سامنا کرنا پڑا۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مرکزی حکومت کی جانب سے ادویات کے کاروبار میں کو آن لائن بزنس کے طور پرمنظوری دینے کی مخالفت میں ضلع کے ادویات کاروباریوں نے جمعہ کو اپنا کاروبار مکمل طور پر بند کر کے زبردست احتجاج کیا۔ آل انڈیا آرگنائزیشن آف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کے اعلان پر ضلع کی تنظیم کیمسٹ اینڈ کاسمیٹک ویلفیئر ایسوسی ایشن کی قیادت میں ضلع کے تمام تھوک اور کھدرا داو کے دکانداروں نے اپنی دکانوں کوبند رکھا۔
تنظیم کے عہدیداران پورے شہر میں جلوس نکال کر مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے دکانوں کو بند رکھنے کی اپیل کی۔ جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہواکلکٹریٹ احاطے میں دھرنا دیا۔دھرنہ کے بعد وزیر اعظم کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری کو سونپا۔ اس موقع پر سرپرست اندربھان سنگھ، چیئرمین مہندر، کنوینر دلیپ گپتا، راجے یادو، جنرل سکریٹری راجندر نگم، رتیش شریواستو، سبھاش موریہ، دھرو جیسوال، بھوپندر سنگھ، عرفان احمد، سنیل چورسیا، اشونی شریواستو، دلیپ جیسوال، سرویش دکشت سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔
ضلع کے دیگر قصبوں و بازاروں میں بھی دواوں کی دکانیں بند رہیں۔اس کی وجہ سے مریضوں و دوا کے خریداروں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔