Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 28, 2018

جونپور۔۔۔اے بی ایس اے کا پرائمری اسکولوں کا اچانک معائنہ۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . 
مچھلی شہر بلاک حلقہ کے درجنوں اسکولوں کا جمعہ کے روز اے بی ایس اے نے اچانک معائنہ کیا۔اے بی ایس اے کے معائنہ کے دوران بلاک حلقہ کے نصف درجن اساتذہ بغیر کسی اطلاع کے غیر حاضر ملے۔اے بی ایس اے نے سبھی غیر حاضر اساتذہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے کاروائی کرنے کیلئے بی ایس اے سے سفارش کیا ہے۔اے بی ایس اے کی اس کاروائی سے اسکول نہیں جانے والے اساتذہ میں افرا تفری کا ماحول قائم رہا۔
اے بی ایس اے رام پور منگرو رام نے جمعہ کے روز علاقہ کے درجنوں اسکولوں کا اچانک معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران نصف درجن اسکولوں کے استاتذہ بغیر کسی اطلاع کے غیر حاضر ملنے پر انھوں نے ناراضگی ظاہر کی۔جانچ کے دوران انھوں نے مادھوپور،رام پور خرد،سرائے دیوا پرائمری اسکول پہنچے تو وہاں سبھی استاذ موجود ملے۔یہاں سے جانچ کرتے ہوئے وہ جب جرونا سابق ثانوی اسکول پہنچے تو وہاں استاذ سشیلا دیوی،دیویش مشرا بغیر اطلاع کے غیر حاضر ملے جبکہ پرنسپل سمیت دیگر استاذ موجود ملے جس پر انھوں نے تعلیمی معیار سے متعلق ضروری ہدایت دیا۔یہاں سے وہ سابق ثانوی اسکول کسیرواں جہاں اوشا دیوی موریہ اور رام پور چوتھار سے نرائن اپادھیائے،شیخ جین پور سے خرشید عالم غیر حاضر ملے۔اے بی ایس اے نے جب پرنسپل سے وضاحت طلب کی تو انھوں نے وجہ بتائی۔اس ضمن میں اے بی ایس اے منگرو رام نے بتایا کہ جمعہ کے روز جانچ کے دوران نصف درجن اساتذہ غیر حاضر ملے جنھیں نوٹس جاری کر وضاحت طلب کی گئی۔غیر حاضر اساتذہ کے خلاف معقول کاروائی کیلئے بی ایس اے سے سفارش کی گئی ہے۔