Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 28, 2018

فرید الحق میموریل ڈگری کالج کے طالب علم نے کالج کا نام روشن کیا۔

جونپور اترپردیش(نمائندہ) ۔شاہگنج۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ویر بہادر پورانچل یونیورسٹی میں قومی خد مات اسکیم میں درجنوں کالجوں کے این ایس ایس طلبہ نے حصہ لیا۔جس میں مقامی تھا نہ شاہ گنج  حلقہ کے موضع صبرحد واقع فرید الحق ڈگری کا لج کے بی کام سال سوئم کے طالب علم دھیرج یادو ولد مہیندر یادو ساکن منیچھا نے اوول مقام حاصل کر کے 3 ا کتوبر سے 12ا کتو بر تک چلنے والے تر بیتی کیمپ میں اپنامقام بنانے میں کامیابی حاصل کیا ہے۔
واضح ہو کہ صو بہ جھار کھنڈ کے رانچی میں 10 روز چلنے والے این ایس ایس کیمپ میں پورے ملک کے مختلف ڈگری کالج اور یونیورسٹی سے 200 این ایس ایس طلبہ و طالبا ت کا انتخاب ہو تا ہے۔اس کے بعد ان میں سے منتخب طلبہ یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر جمہوریہ کو سلامی پیش کر تے ہیں۔ فرید الحق کالج کے طالب علم کا انتخاب ہونے سے جہاں طلبہ میں خوشی پائی جارہی ہے وہیں کالج کے اساتذہ وملازمین طالب علم دھیرج کمار کے تابناک مستقبل کے لئے دعا کر رہے ہیں۔اس ضمن میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم نے کہاکہ فریدالحق ڈگری کالج میں قومی خد مات سمیت دیگر پروگرام منعقد ہو تے رہے ہیں ہماری کو شش ہو تی ہے کہ قومی خدمات سمیت تعلیم اور کھیل کو د میں طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی جائے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ دھیرج یادو نے اول مقام حاصل کر کے کالج کا نام روشن کیا ہے۔