Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 5, 2018

ضلع مجسٹریٹ کو درخواست۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . 
شہر کے شاستری نگر، کالی کتی، عمر پور کے باشندوں نے بدھ کو ضلع مجسٹریٹ سے ملکر درخواست دیکر شکایت کرتے ہوئے برسات کے موسم میں پیدا ہونے والے مسئلے سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اولندگنج سے میہر دیوی مندرکے راستے پر واقع مذکورہ محلے کے لوگوں کی پریشانی اس وقت اور بڑھ جاتی ہے جب برسات ہوتی ہے۔ کئی سالوں سے برسات میں پانی نکاسی کا معقول بندوبست نہیں ہواہے۔ برسات ہونے پر  محلے میں اتنا زیادہ پانی جمع ہو جاتا ہے کہ لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو جاتا ہے ایسے میں لوگوں کا باہر نکلنا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔ اتنا ہی نہیں راہگیروں کا چلنا دشوار ہو جاتا ہے جو آئے دن گر کر زخمی بھی ہو جاتے ہیں۔ مذکورہ راستے پر کئی اسکول بھی منظم ہیں جس کی وجہ سے اسکول کے بچوں کی گاڑیاں ٹریفک میں پھنس جاتی ہے، ایسے میں وہ اس طرح پھنس جاتے ہیں کہ گھنٹوں بعد اسکول یا گھر پہنچ پاتے ہیں۔ شکایت کرنے والوں میں نریندر سنگھ ایڈوکیٹ، کارپوریٹرستیش سنگھ، رمیش چندر شریواستو، ومل شریواستو، منیش شریواستو، ڈاکٹر راکیش شریواستو، ڈاکٹر اکھلیش پانڈے پرنسپل، دویندر شریواستو، پیارے لال گپتا ایڈووکیٹ سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔