Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 8, 2018

الہ آباد میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کا قتل۔

رات کو سوتے ہوئے دیا گیا واردات کو انجام۔
5 افراد کے خلاف نامزد مقدمہ درج
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
الہ آباد۔اتر پردیش (نمائندہ صدائے وقت) اتر پردیش میں نظم ونسق کی حالت بہت ہی بگڑی ہوئی ہے۔حالات کو سنبھال پانا پولیس کے لئے مشکل ہو رہا ہے ۔
الہ آباد کے سوراوں حلقے میں ایک ہی کنبے کے شوہر۔بیوی۔بیٹے سمیت 4 افراد کا دھار دار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔اس معاملے میں 5 لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس فورس۔ایس پی۔ڈی جی پی (الہ آباد زون)۔و ڈی آئی جی پہنچ کر موقعہ واردات کا جائزہ لیا۔واردات کیوجہ جائداد کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔پولیس نے لاشوں کو لیکر ہوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر تفتیش میں لگ گئی ہے۔ابھی کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔