Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 19, 2018

اعظم گڑھ۔پولیس مڈبھیڑ میں دو شاطر بدمعاش گرفتار۔

اعظم گڑھ۔25 ہزار کے دو انعامی بدمعاش پولیس مڈبھیڑ میں گرفتار۔۔

اعظم گڑھ۔اتر پردیش۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . 
اعظم گڑھ ایس پی کی پریس ریلیز کے مطابق  دیو گاوں کوتوالی انچارج اکھیلیش کمار مشرا مع ہمراہی چیکنگ کے دوران بدمعاشوں سے ایک مڈبھیڑ میں 25--25 ہزار کے دو انعامی بدمعاش ، کلیم ولد ظہیر ساکن منڈیار تھانہ پھولپور و راہل یادو ولد منی لال ساکن عیسیٰ پور تھانہ پھولپور کو گرفتار کر لیا ۔اس کے علاوہ چار بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق بدمعاشوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس سے انورودھ سنگھ چوکی انچارج لال گنج زخمی ہو گئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم محمد کلیم کے بھی پیر میں گولی لگی اور وہ زخمی ہو گیا۔ان لوگوں کے پاس سے ایک عدد پک اپ طمنچہ و زندہ کارتوس و نقدی بھی برآمد کی گئی۔
یہ گینگ خاص طور پر جانوروں کی چوری و اسمگلنگ کرتا ہے ساتھ میں پک اپ گاڑی رکھکر چلتا ہے اور گھروں کے باہر بندھے ہوئے جانوروں کو کھول کر پک اپ میں لاد لیتا ہے۔پولیس نے ملزمان پر مختلف دفعات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔