Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 9, 2018

سی سی آئی ایم الیکشن۔نیما صدر شاہگنج نے کیا حمایت کا اعلان۔


سی سی آئی ایم ممبر کے امیدوار ڈاکٹر سید راشد اقبال و نیما صدر لکھنوُ ڈاکٹر معید احمد مشرقی یو پی کے دورے پر
. . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . ۔
نیما صدر شاہ گنج ڈاکٹر شرف الدین اعظمی نے کیا حمایت کا اعلان۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جونپور اتر پردیش ۔(نامہ نگار صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سینٹرل کاونسل آف انڈین میڈیسن (سی سی آئی ایم) کے ممبر کا صوبہ اتر پردیش کا الیکشن سر پر ہے۔الیکشن کی گہما گہمی اپنے شباب پر ہے امید وار صوبے کے دورے پر ہیں۔اطلاع کے مطابق اب جلد ہی سبھی رجسٹرڈ یونانی ڈاکٹروں کو بیلٹ پیپر بذریعہ ڈاک ان کے پتے پر پہنچنا شروع ہو جائے گا۔اس میں ڈاکٹر سید راشد اقبال میڈیکل آفیسر آر ایم ایل ہاسپٹل لکھنو بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔اسی سلسلے میں آج وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مشرقی یو پی کے دورے پر ہیں۔ان کے ساتھ نیما صدر لکھنو ڈاکٹر معید احمد بطور خاص ہیں۔اس ٹیم نے آج بطور خاص شاہگنج۔کھیتا سرائے اور جونپور کا دورہ کیا۔
شاہ گنج میں ڈاکٹر شرف الدین اعظمی صدر نیما سے ملاقات کرکے حمایت طلب کی۔ڈاکٹر معید احمد جو کہ یونانی مسائل کے لئیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں یونانی کے مفاد کے لئے احتجاجی مظاہرہ ۔بھوک ہڑتال اور ہر طرح کے پروگرام کی رہنمائی کرتے رہے ہیں، سے طویل گفتگو کے بعد نیما صدر ڈاکٹر شرف الدین اعظمی برانچ شاہگنج نے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔
اس سلسلے میں ڈاکٹر شرف الدین نے کہا کہ ڈاکٹر سید راشد اقبال ایک متحرک شخصیت ہیں۔انھوں نے  اپنی سرکاری نوکری کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہمیشہ یونانی مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے ہیں اس کے قبل وہ بھارتیہ چکتسا پریشد اتر پردیش کے ممبر کی حیثیت سے یونانی کے لئے اپنی خدمات دے چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ نیما کے ایک سینیر رکن بھی ہیں اور نیما کے ذریعہ منعقدہ ہر پرگرام میں چاہے وہ احتجاجی مظاہرہ ہو یا جلسہ و جلوس ہر وقت ایکٹیو رہتے ہیں ۔اس لئے انھوں نے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سبھی یونانی ڈاکٹروں سے ڈاکٹر سید راشد اقبال کو ووٹ دیکر کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
اس موقع پر امیدوار ڈاکٹر سید راشد اقبال نے یقین دہانی کرائی کہ منتخب ہونے کے بعد وہ یونانی ڈاکٹروں کی آواز بن کر یونانی طریقہ علاج سے منسلک تمام مسائل کی پرزور طریقے سے کونسل تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔انھوں نے بھی تمام یونانی ڈاکٹروں سے ان کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
واضح ہو کہ سی سی آئی ایم میں  اتر پردیش سے صرف یونانی کے دو ممبر بذریعہ انتخاب چنے جاتے ہیں ۔اس الیکشن میں ایک ڈاکٹر کو دو لوگوں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔مجموعی طور پر کل 9 امید وار اس وقت میدان میں ہیں۔