Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 31, 2018

میرٹھ کے ہاشم پورہ قتل کیس میں 16 پی اے سی والوں کو عمر قید۔

نئی دہلی۔ صدائے وقت۔۔۔اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے ہاشم پورہ میں 1987 میں ہوئے بے گناہ 42 مسلمانوں کے قتل کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے سزا کا اعلان کرتے ہوئے 16 پی اے سی والوں پر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔واضح ہو کہ 1987 میں میرٹھ کے ہاشم پورہ میں پی اے سی نے 42 بے گناہ لوگوں کو گھروں سے پکڑ کر لے گئے اور سب کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔تب سے یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں زیر سماعت تھا۔21 مارچ 2015 میں ٹرائل کورٹ نے ثبوتوں اور ناکافی شہادت کی بنیاد پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے سبھی پی اے سی ملزمان کو بری کر دیا تھا۔سپریم کورٹ کی ہدایت پر معاملہ دہلی ہائی کورٹ منتقل ہوا اور مورخہ 31/10/19 کو ہائی کورٹ دہلی کی دو رکنی بینچ نے اپنا فیصلہ سنایا 16 پی اے سی والوں کو مجرم مانتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔
31 سال بعد آئے اس فیصلے پر مجرموں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچنا پڑا۔عوام کا رد عمل یہ ہے کہ فیصلہ دیر سے آیا مگر درست آیا۔