Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 31, 2018

ہاشم پورہ قتل عام۔۔سزا کا ہوا اعلان۔ml

______ہاشم پورہ قتل عام :
دہلی ہائی کورٹ نے تیس ہزاری کورٹ کے فیصلے کو تبدیل کر ، 16 پی اے سی جوانوں کو عمر قید کی سزا سنائی !
___________________
لکھنؤ ۔ 31 اکتوبر 2018 / صداے وقت
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
میرٹھ کے ہاشم پورہ قتل عام میں 2 مئی 1987 کو 42 نوجوانوں کے قتل کے معاملے میں سبھی 16 پی اے سی جوانوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
دہلی ہائی کورٹ نے سبھی کو قتل ' ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کا مجرم مانتے ہوۓ سزا سنائی ۔اور تیس ہزاری کورٹ کے فیصلے کو تبدیل کر دیا ۔
دراصل دہلی کی تیس ہزاری کورٹ نے سال 2015 میں الزامات میں سبھی 19 PAC جوانوں کو بری کر دیا گیا تھا ۔ جس میں تین کی موت ہو چکی ہے ۔
واضع ہو کہ دہلی ہائی کورٹ میں قتل کئیے گئے مسلم نوجوانوں کے خاندانوں کی طرف سے ' اتر پردیش سرکار اور دیگر کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی ۔
آپ کو بتا دیں کی سال 1987 کو پولیس، پی اے سی اور ملٹری کے جوانوں نے 42 مسلم نوجوانوں کو منصوبہ بند ان کے گھروں سے اٹھایا اور پاس ہی لے جاکر انکا قتل کر دیا ۔
28 سال بعد 2015 میں دہلی کے تیس ہزاری کورٹ نے اس معاملے پر فیصلہ آیا تھا ۔ لیکن اتنے لمبے عرصے ختم ہو جانے کے بعد دہلی نچلی عدالت نے اس معاملے میں سبھی 19 ملزمین کو ثبوت کی کمی میں بری کر دیا تھا ۔
اب ہائی کورٹ نے فیصلے کو تبدیل کر دیا ہے ۔ آپ کو بتا دیں سب سے پہلے یہ معاملہ اتر پردیش کے غازی آباد میں چل رہا تھا ۔ لیکن سنوائی میں تاخیر کی وجہ سے مارے گئے لوگوں کے رشتہ داروں نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ جس کے بعد سپریم دہلی کے تیس ہزاری کورٹ میں معاملہ ٹرانسفر ہو گیا تھا ۔