Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 6, 2018

5 صوبوں میں اسمبلی الیکشن کا اعلان۔

صدائے وقت (ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . نئی دہلی۔۔مورخہ 6 اکتوبر 2018۔ الیکشن کمیشن نے آج ملک کے پانچ صوبوں راجستھان، مدھیہ پردیش۔چھتیس گڑھ، تیلنگانہ و میزورم میں الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی صوبوں و پارلمانی حلقوں میں ضمنی الیکشن کی بھی تاریخ طے کردی گئی ہے۔سبھی کی گنتی  11 دسمبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مدھیہ پردیش کی 230 اور میزورم کی 40 سیٹوں کے لئیے ایک ہی مرحلہ میں الیکشن 28 نومبر کو ہوں گے۔راجستھان کی 200 سیٹوں اور تلنگانہ کی 119 سیٹوں کے لئیے پولنگ 7 دسمبر کو ہوگی۔چھتیس گڑھ کی پولنگ دو مرحلوں میں 12 ، 20 نومبر کو ہوگا۔
آج سے ہی ان صوبوں اور حلقوں میں ضابطہ اخلاق کا نفاذ ہو گیا ہے۔