Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 6, 2018

پاکستان۔۔شہباز شریف گرفتار۔

صدائے وقت (ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . .  
پاکستان قوم اسمبلی کے حزب مخالف رہنما و مسلم لیگ نواز گروپ کے صدر و پاکستانی سابق وزیر اعظم کے بھائی شہباز شریف کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پاکستانی میڈیا کے مطابق قومی احتساب بیورو(این اےبی)۔ نے ان کو طلب کیا تھا اور رہائشی پروجیکٹ آشیانہ میں ہوئی بدعنوانی کے سلسلے میں اپنے دفتر بلا کر تفتیش کی اور اطمنان بخش جواب نہ ملنے پر بروز جمعہ ان کو گرفتار کرلیا گیا اور اب ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔یہ دس سال پرانا معاملہ ہے جب شہباز شریف صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے۔ان پر الزام ہے کہ انھوں نے اس کا کنٹریکٹ دلانے میں بدعنوانی ہوئی تھی۔
پاکستانی دفاقی وزیر برائے اطلاع و نشریات فواد چودھری نے نیب کے اس قدم کا ستقبال کیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ عمران خان کی بدعنوانی ہٹاو مہم کا ایک حصہ ہے۔بعض مبصرین اس کو سیاسی چشمے سے بھی دیکھتے ہیں کیونکہ جلد ہی ضمنی الیکشن بھی ہونیوالے ہیں۔