Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 2, 2018

دیوبند میں طبی کیمپ کا اختمام۔510 مریضوں کا ہوا علاج

*دیوبند کے پانچ روزہ طبی کیمپ میں 510 مریضوں نے علاج کرایا*
۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(3.اکتوبر 2018)۔نمائندہ صدائے وقت۔

دیوبند میں ابناء مدارس ویلفیئر ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے  گزشتہ چار دنوں سے چل رہا مفت طبی کیمپ
آج اختتام پذیر ہوا ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
تفصیلات کے مطابق دیوبند میں وائرل ہوئے ڈینگو،ملیریا اور ٹائیفائڈ میں مبتلا ہزاروں طلباء اور اہالیان شہر کے لئے مستقل مفت طبی خدمات فراہم کرنے والی تنظیم ابناء مدارس نے گزشتہ چار روز سے مفت طبی کیمپ لگا رکھا تھا جس میں ڈینگو،ملیریا،
ٹائیفائڈ وغیرہ میں مبتلاء مریضوں کے لئے مفت علاج،
جانچ اور بھرتی کرنے کا نظم کیا گیا تھا یہ کیمپ آج دیر رات اختتام کو پہونچا۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عطاء الرحمان قاسمی نانکوی نے اس کیمپ کو انسانیت کی ایک بڑی خدمت بتایا اور طلباء کی خدمت کو نجات کا ذریعہ بتایا  انہوں نے سبھی ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا کلیدی خطاب کرتے ہوئے مولانا زین الدین قاسمی نے کہا کہ دیوبند ایک عالمی شہرتو یافتہ شہر ہے جہاں ملک و بیرون ممالک کے بیس ہزار سے زائد مہمانان رسول ہر سال اپنی علمی تشنگی بجھانے آتے ہیں
لیکن ہر سال جب  دیوبند شہر کسی وبائی بیماری کے زد میں آتا ہے تو طلباء کرام کی حالت سب سے زیادہ بدتر ہوتی ہے ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا
امسال بھی جب سے دیوبند اس وبا کے زد میں آیا ہے تبھی سے سیبکڑوں طلباء اسپتالوں کا چکر لگا رہے تھے ،معاشی کمزوری کی وجہ سے طلباء علاج کرانے سے قاصر تھے ایسے میں تنظیم ابناء مدارس ویلفیئر ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین مہدی حسن عینی قاسمی نے اپنے سبھی ساتھیوں اور تنظیم کے کارکنان کو لے کر شہر بھر کے اسپتالوں کا دورہ کیا اور بیمار طلباء کی عیادت و و مدد کی لیکن جب اسپتالوں میں بھیڑ بے قابو ہوگئی تو تنظیم کے ذمہ داروں نے پانچ روزہ مفت طبی کیمپ لگادیا جس میں ابھی تک پانچ سو سے زائد طلباء اور اہالیان شہر نے اپنا مکمل علاج کرایا انہوں نے تنظیم کے ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو کام سرکاری محکموں ،نگر پالیکا اور مؤقر اداروں کو کرنا چاہئے تھا وہ ایک نومولود انجمن نے کردیا یہ ایک ناقابل فراموش عمل ہے
انہوں نے کہا کہ دیوبند کی عالمی حیثیت کو دیکھتے ہوئے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ نگر پالیکا یہاں زبردست طریقہ سے صفائی مہم چھیڑے،نالیوں کی صفائی،کوڑوں کو کھپانے اور مچھروں کو ختم کرنے لئے فاگنگ کا کام کرتی
اور حکومت کو چاہئے تھا کہ اس وبا سے نمٹنے کے لئے اعلی سطحی کوشش کی جاتی لیکن
افسوس ھیکہ حکومت نے اس جانب کوئی توجہ نہیں کی جس کی وجہ سے پورا شہر اس وبا کی زد میں ہے،
اس موقعہ پر مہدی حسن عینی قاسمی نے کیمپ کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ چار روز سے جاری اس مفت طبی کیمپ میں ابھی تک تقریباً پانچ سو طلباء نے مفت علاج کروایا ہے جن میں سے 226طلباء کا خون ٹیسٹ،
ڈینگو،ملیریا اور ٹائیفائڈ سیمپل لیا گیا جن میں سے 90 طلباء کو ایڈمٹ کرکے چار روز مکمل علاج کیا گیا
مہدی حسن عینی نے اس موقعہ پر ڈاکٹروں کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر عبد الحمید، ڈاکٹر عثمان رمزی،ڈاکٹر اسلام،ڈاکٹر دانش اور ڈاکٹر سلمان کی ٹیم نے پانچ دن جس جانفشانی کا مظاہرہ کیا وہ تعریف کے قابل ہے نیز ملک و بیرون ملک میں موجود ابناء دارالعلوم و دارالعلوم وقف و ابناء ندوہ خصوصی طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس کیمپ کا ہر ممکن تعاون کیا بالخصوص فضلاء کے ایک گروپ نے اس کیمپ کا پورا صرفہ برداشت کیا تنظیم ان سبھی کا شکریہ ادا کرتی ہے
مولانا عینی نے بتایا کہ اس جمعہ سے ہی دیوبند اسلامک اکیڈمی میں طلباء کے لئے رعایتی دروں پر ایک پالی کلینک کا آغاز کیا جائے گا،
اختتامی تقریب سے مولانا محمود قاسمی،قاری توحید عالم قاسمی،مولانا سمیع الدین قاسمی وغیرہ نے بھی خطاب کیا.
ابناء مدارس ویلفیئر ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے اس موقعہ پر سبھی ڈاکٹروں کو سند توصیفی اور شیلڈ سے نوازا گیا
نیز تنظیم کے کارکنان اور دیوبند اسلامک اکیڈمی کے طلباء کو سند خصوصی سے نوازا گیا
کیمپ کو کامیاب بنانے والوں میں مولانا قاری ناصرالدین،
مولانا محمود وحیدی،مولانا محمود الرحمان بستوی،
مولانا شمیم خان غازی،
مولانا توقیر غازی،محمد وصی اللہ قاسمی،اعجاز قاسمی،طارق قاسمی،ابوبکر قاسمی،عبد الرحمان قاسمی وغیرہ کا نام شامل ہے