Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 5, 2018

جمو کشمیر۔نیشنل کانفرس کے دو کارکن کو ماری گئی گولی۔

صدائے وقت (ذرائع)۔5/10/18۔
جمو کشمیر۔۔۔سرینگر میں آج صبح نیشنل کانفرنس کے دو ارکان کو مشتبہ دہشت گروں کے ذریعہ گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق آج صبح دہشت گردوں نے تین افراد پر گولی چلائی تھی جس میں دو کی موت ہوگیئ اور ایک زخمی حالت میں زیر علاج ہے جسکی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔یہ عاقعہ سرینگر کے کرفالی محلے میں پیش آیا۔نیشنل کانفرنس کے دونوں رکن نظیر احمد بھٹ و مشتاق وانی کی موت پر پارٹی صدر فاروق عبد اللہ و نائب صدر عمر عبد اللہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اس واقعہ سے علاقے میں بیچینی و خوف کا ماحول ہے۔فورس نے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئیے چاروں طرف سے گھیرا بندی کر رکھی ہے۔