Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 5, 2018

روہنگیا مسلمانوں کو برما بھیجنے کا عمل شروع۔


روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کر کے برما کے حوالے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
صدائے وقت۔(ذرائع)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خبروں کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے پہلے گروپ  کل 7 افرادکو کل ملک سے ڈی پورٹ کر کے برما کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ کل سپریم کورٹ میں روہنگیا مسلمانوں کے  نمائندوں کی جانب سے دائر اپیل کے آخری لمحوں میں رد کیے جانے کے بعد ڈی پورٹ کیا گیا۔ اس اپیل میں حکومت سے درخواست کی گئی تھی کہ انہیں میانمار (برما) کی حکومت کے حوالے کیے جانے پر "انتقامی کارروائیوں اور جان سے مارے جانے" کا خدشہ ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی ملک بدری کا حکم اس لیے دے رہی ہے کیونکہ میانمار حکومت نے ان افراد کو اپنے شہریوں کے طور پر قبول کیا ہے۔
  پولیس ذرائع کے حوالے سے  بتایا گیا ہے کہ روہنگیا کے پہلے گروپ کو ریاست منی پور میں واقع موریح کی بارڈر کراسنگ پر میانمار حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تقریباً 40 ہزار برمی پناہ گزیں ہندوستان کے مختلف صوبوں میں غیر قانونی ڈھنگ سے رہ رہے ہیں۔جن 7 عدد افراد کو ڈیپوٹ کیا گیا ہے وہ 2012 سے جیل میں بند تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک سبھی غیر قانونی افراد کو باہر نہ کردیا جائے گا۔