Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 5, 2018

اعظم گڑھ۔دو سگے بھائیوں کی تالاب میں ڈوبنے سے موت۔

محمد عامر اصلاحی۔ 
اعظم گڑھ اتر پردیش۔(صدائے وقت۔)۔
درد ناک حادثاتی موت پر فضا سوگوار۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
۔دیدار گنج تھانہ حلقہ کے موضع ارنولا میں تالاب میں نہانے گئے دو سگے بھائیوں کی ڈوب کر دردناک موت ۔ایک ہی ساتھ دو بھائیوں کے جنازہ اٹھنے سے گاؤں کی فضاء سوگوار ہوگئی ۔مرحومین کا پنچنامہ بنا کر بعد نماز جمعہ سپرد خاک کر دیا گیا ۔
اطلاع کے مطابق محمد کاشف 14 ۔محمد نوازش 9 پسران شہنواز احمد گاؤں کے مکتب میں زیر تعلیم تھے جمعہ کی چھٹی کیوجہ سے گاؤں کے دیگر رفقاء کے ساتھ گاؤں کے باہر پوکھرے میں نہانے گئے تھے اس دوران نوازش نہاتے نہاتے گہرے پانی میں چلایا گیا تیراکی نہ جاننے کی وجہ سے ڈوبنے لگا بھائی کو ڈوبتا دیکھر بڑا بھائی کاشف بچانے نے کی کوشش کرنے لگا صحیح ڈھنگ سے تیراکی وہ بھی نہیں جانتا تھا اس لئے وہ بھی ڈوبنے لگا جسے دیکھر چلاتے دیگر ساتھی گاؤں میں بھاگتے ہوئے گاؤں کے لوگ بھی دوڑے مگر دیر ہوچکی تھی ۔جنہیں نکال کر پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا ۔جس سے مرحومین کے گھر میں کہرام مچ گیا ۔اہل خانہ نے اسے قدرت کا فیصلہ مانتے ہوئے پنچنامہ بنا کر بعد نماز جمعہ سپرد خاک کردیا گیا ایک ہی ساتھ ایک گھر سے دو سگے بھائیوں کے جنازہ اٹھنے سے گاؤں کی فضاء سوگوار ہوگئی ۔۔