Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 5, 2018

جونپور۔ڈوبھی بلاک پرمکھ ، عدام اعتماد کے ووٹ میں بی جے پی کی فتح۔سماج وادی شکست سے دوچار۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
ڈوبھی بلاک پرمکھ کیلئے جمعہ کے روز عدم اعتماد کے تحت ہوئی ووٹنگ میں سماجوادی پارٹی کے پرمکھ کی کرسی پر  بھاجپا کے امیدوار نے اپنا قبضہ کر لیا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد 68 ووٹوں میں سے عدم اعتماد کے حق میں 56 ووٹ اوربلاک پرمکھ کے حق میں 7 ووٹ اور پانچ ووٹ خارج پایا گیا۔عدم اعتماد پاس ہوتے ہی بی جے پی کارکنان،بی ڈی سی اراکین اور حمایتیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔سبھی نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
واضع ہو کہ ڈوبھی بلاک مرکھ شیو شنکر یادو کے خلاف بی ڈی سی ممبر ودیا دیوی کی قیادت میں ممبران نے عدم اعتماد میٹنگ بلانے کی درخواست ضلع مجسٹریٹ سے کیا تھا۔ ڈی ایم نے گزشتہ12 فروری کو میٹنگ بلائی تھی، اسی درمیان بلاک پرمکھ شیو شنکر یادو ہائی کورٹ کی پناہ میں چلے گئے تھے۔ہائی کورٹ نے ضلع مجسٹریٹ کو حکم دیا تھا کہ میٹنگ کرا کر ووٹنگ کرا لی جائے لیکن مقدمے کا فیصلہ آنے تک ووٹوں کی گنتی نہیں کی جائے۔ دوران مقدمہ ایک ہفتے قبل کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ووٹوں کی گنتی کرانے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم کے بعدجمعہ کے روز کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ووٹ شماری ہوئی۔شماری میں کل 68 ووٹوں میں سے عدم اعتماد کے حق میں 56ووٹ جبکہ بلاک پرمکھ کے حق میں 7 ووٹ اور 5ووٹ خارج پایا گیا۔بھاجپا حامی امیدوار کے فتح ہونے کی اطلاع ملتے ہی خیمے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔بی ڈی سی ممبران اور حمایتوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق سماجوادی پارٹی کے بلاک پرمکھ کے خلاف عدم اعتماد کے پیچھے سابق بلاک پرمکھ کے ڈی سنگھ جو موجودہ وقت میں جیل میں قید ہیں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔