جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مہاراج گنج تھانہ حلقہ کے شاہ پور نوادا گاؤں میں سائیکل سے کوچنگ جا رہی ایک ہائی اسکول کی طالبہ کی سائیکل سے کھڈے میں گرنے سے موت ہو گئی۔طالبہ کی موت سے کنبہ میں کہرام مچ گیا ہے۔
بتاتے ہیں کہ مجیٹھا گاؤں رہائشی رام آسرے کی بیٹی انجلی گوتم عمر 15 سال مقامی کلیان پور واقع گنگا انٹر کالج میں ہائی اسکول کی طالبہ تھی۔جمعہ کے روز وہ سائیکل سے اپنے بھائی کے ساتھ کوچنگ جا رہی تھی مذکورہ گاؤں کے قریب بے قابو ہو کر سائیکل لیکر کھڈے میں چلی گئی جس کے سبب میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئی۔اہل خانہ علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متفرق
Friday, October 5, 2018
سائیکل سے گر کر طالبہ کی موت۔
Author Details
www.sadaewaqt.com