Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 5, 2018

جونپور۔اسمبلی حلقہ ملہنی میں سماج وادی کارکنان کی میٹنگ۔

جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر ملہنی اسمبلی کا بوتھ سطح کارکن کانفرنس جمعہ کو آزاد ہند انٹر کالج بابوپور لکھواں میں منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر سابق کابینہ وزیر و ملہنی ایم ایل اے پارس ناتھ یادو نے مرکز اور ریاست کی حکومت پر جم کر تنقید کرتے ہوئے بڑھتی مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور بڑھتے کسان خودکشی واقعات پر تشویش ظاہر کیا، ساتھ ہی کہا کہ سماج وادی حکومت جس کی قیادت اکھلیش یادو جیسے نوجوان کر رہے تھے، نے ترقی کی جو لائن 5 سال میں کھینچ دی ہے اسے یہ یوگی کی حکومت پانچ ہی نہیں بلکہ 10 سال میں بھی نہیں پہنچ سکتی۔ بی جے پی ہمیشہ افواہ اور جملوں سے آپس میں لڑاکر انتخاب میں فتح حاصل کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھاجپا کے جھوٹے وعدے کو عوام کو سمجھانے اور آئندہ انتخاب میں سماجوادی پارٹی کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کریں۔
اسی ترتیب میں سابق وزیر مملکت اور شاہ گنج ممبر اسمبلی شیلندر یادو للئی نے کہا کہ تھانہ اور تحصیل بدعنوانی کا اڈہ بن گیا ہے۔ بھگوا گمچھا کے نام نہاد لوگ غریبوں اور مظلوم کا استحصال کر رہے ہیں اور حکومت جھوٹ و جملے میں مست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کسان، مزدور، نوجوان، طالب علم، استاذ، وکیل، تاجر اور دلتوں، پسماندہ طبقات کے مفاد میں کوئی کام نہیں کیا، بلکہ 5 فیصد کارپویٹروں کے حق میں کام کر رہی ہے۔ضلع صدر لال بہادر یادو نے کارکنوں سے اپیل کیا کہ وہ بوتھوں پر ووٹوں کی حفاظت کریں۔ سابق ایم ایل سی للن یادو نے کہا کہ کسانوں کے زریعے اپنا حق مانگنے پر لاٹھیاں برساکر آنسو گیس پردیش اور ملک کی حکومت ہراساں کر رہی ہے۔ ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو نے کہا کہ نوجوان کے دم پر ہی سماجوادی پارٹی اقتدار میں آئی تھی اس لئے نوجوان کارکن ابھی سے ہی بوتھ سطح پر محنت کرتے ہوئے جملے کی حکومت سے عوام کو خبردار کریں۔اس کے علاوہ سابق ضلع صدر راج نارائن بند، یشونتا یادو، نیرج پہلوان سمیت دیگر مقررین نے خیالات کا اظہار کیا۔کانفرنس کی صدارت ضلع صدر لال بہادر یادو اورنظامت شیام بہادر پال نے کیا۔اس موقع پرحسام الدین شاہ، شکیل احمد، راجناتھ یادو، سوچن رام وشوکرما، راہل ترپاٹھی، اروند یادو، رماپتی یادو، نظام الدین انصاری، ڈاکٹر لکشمی کانت یادو، راجیش گوپالن، آلوک یادو، گلاب یادو، ڈاکٹر ایشور یادو، شیام نارائن بند، دیپک گوسوامی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔