Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 5, 2018

جونپور۔جلوس و مجلس کا انعقاد۔سراج مہندی نے کی مرثیہ خوانی

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
حضرت امام حسینؓ کے بیٹے حضرت زین العابدینؓ کی شہادت کی یاد میں کلاں پور گاؤں میں جلوس اور مجلس کا انعقاد کیا گیا۔جلوس سے قبل اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر سراج مہدی نے نے مرثیہ خوانی کی۔
مولانا سید امبر عابدی نے جلوس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کی امام حسینؓ کے بیٹے حضرت امام علی ابن حسین زین العابدین کی شہادت کی تاریخ ہے۔ ان کی امامت کربلا کے سانحہ اور حضرت امام حسین ؓ کی شہادت کے بعد شروع ہوئی۔مولانا نیر جلالپوری نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام زین العابدین پر ظالم فوجیوں نے کربلا کے سانحہ کے بعد ظلم کی انتہا کر دی۔ امام کو قید کر زنجیر سے باندھ دیا گیا تھا۔مجلس کے بعد امام سجاد کا تابوت و علم کا جلوس نکالا گیا جس کے ہمراہ بارہ بنکی،جلالپور و دیگر اضلاع سے آئی انجمنوں نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کیا۔جلوس دیر شب میں اختتام ہوا۔اس موقع پر جرگام حیدر،صادق رضوی،عارف حسینی،رضوان حیدر،حسنین قمر سمیت دیگر لوگ موجو درہے۔