Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 5, 2018

جونپور۔۔ٹرک، بائیک تصادم۔والد کی موت ، بیٹا زخمی۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے بھکرا موڑ کے قریب تیز رفطار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار ڈاکٹر اور اس کے والد کو اپنی زد میں لے لیا۔حادثہ میں موٹرسائیکل سوار والد کی موت ہو گئی جبکہ بیٹا شدید طور سے زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج زخمی ڈاکٹر کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے وارانسی ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق ندولی گاؤں رہائشی وریندر کمار یادو37مقامی بھکرابازار میں کلینک چلاتا ہے۔گزشتہ شب وہ ایک پروگرام میں شریک ہونے کیلئے اپنے والد بابو رام یادو70کے ساتھ دیوکلی گاؤں میں گیا تھا۔جمعہ کی صبح کلینک پر جانے کیلئے وہ اپنے والد کو موٹرسائیکل سے لیکر آرہا تھا کہ بازار کے قریب جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر تیز رفطار ٹرک نے موٹرسائیکل کو اپنی زد میں لیتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ میں موٹرسائیکل کے پیچھے بیٹھا ضعیف بابو رام کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ موٹرسائیکل چلارہا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے زخمی ڈاکٹر کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے وارانسی ریفر کر دیا۔