Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 25, 2018

شیراز ہند جونپور کا تاریخی چہلم۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شیراز ہند کا تاریخی چہلم جو حضرت محمد صاحبؐ کے نواسے حضرت امام حسینؓکے زریعے اپنے کنبہ اور دوستوں کے ساتھ دی گئی شہادت کی یاد میں سینکڑوں برسوں سے اپنی مہذب روایات کے مطابق امام بارگاہ شیخ محمد اسلام بازار بھوا پان دریبا روڈ پر منایا جاتا ہے۔ اس سال چاند کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو منایا جائے گا۔
اس تاریخی چہلم کو ملک کی تاریخ پر ایک اہم مقام حاصل ہے جس کی وجہ اسے منانے کے لئے ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندیہاں حاضر ہو کر حضرت امام حسین ؓکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔پروگرام کا آغازاکتوبر 28 کو بعد نماز عشاء امام چوک پر تعزیہ رکھنے سے ہوگا۔ اس کے بعد شب بیداری کے ساتھ ایک مجلس ہوگی ختم مجلس پر شہر اور بیرونی انجمنیں نوحہ و ماتم کریں گی۔دوسرے دن 29 اکتوبر کو پروگرام کا آغاز دوپہر میں مجلس سے ہوگا بعد ختم مجلس امام بارگاہ شیخ محمد اسلام سے ایک تاریخی تربت نکالی جائے گی جو ایک جلوس کے طور پر اپنے مقامی راستے پان دریبا روڈ قاضی کی گلی، مسجدتلا روڈ، پرانی بازار سے صدر امام باڑہ میں اختتام ہوگی۔چہلم کمیٹی کے کنوینر حاجی اصغر حسین زیدی نے بتایا کہ پروگرام کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔