Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 28, 2018

اعظم گڑھ پھولپور۔۔سہ روزہ تبلیغی اجتماع اختام پزیر۔

حافظ ثاقب اعظمی کی رپورٹ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
پھولپور/اعظم گڑھ
29/اکتوبر 2018) اعظم گڑھ ضلع کے پھولپور علاقہ کے صدرپور برولی گاؤں میں 26/اکتوبر بروز جمعہ سے شروع ہوئے سہ روزہ قومی سطح کےتبليغی اجتماع میں ریاست اترپردیش سمیت دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے مسلمانوں سے اجتماع گاه مکمل بھر گیا۔ جبکہ تیسرے دن تک اجتماع میں فرزندان توحیدنےکثیرتعدادمیں شرکت کی.
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گودھرا گجرات سے آئے حضرت مولانا اسماعیل صاحب نے کہا کہ ہمیں سنی سنائی باتوں کو آگے نقل نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کی تحقیق  کی جائے، پھر آگے نقل کرنی چاہٸیے ۔ مولانا نے کہا ہم سب ایک بن کر رہیں، اللہ اور اس کے رسول ﷺکی احکام کو عام کریں، گھر گھر جاٸیں اور سچائی کے چراغ کو روشن کریں،
حضرت مولانا ابراہیم صاحب دیولا نے کہا کہ یہ اجتمام لوگوں کے اخلاقی اصلاحات اوراپنےاعمال کامحاسبہ کرنےکےلۓمتوجہ کرتاہے۔انھوں نےکہاکہ مسلمانوں کو حقیقی مسلمان بننا چاہئے اور انہیں اسلام کے بنیادی اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے ذاتی زندگی میں مکمل اسلام کو شامل کر سکیں، یہ لوگوں کی اصلاح کی الگ تحریک ہے، اس تین روزہ تبلیغی اجتماع میں پورے ملک  اور ریاست سے لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ہے، انہوں نے کہا کہ اجتماع صرف جماعت کے سرگرم کارکنوں میں مقبول نہیں بلکہ ان کے ساتھ بھی ہے جو فعال طور پر منسلک نہیں ہیں.
مولانا زہیرالحسن صاحب نے کہاکہ حج اسلام میں فرض ہے جو مالداروں پر لازمی ہے، اجتماع میں شرکت مذہبی حقوق اور حیثیت کو بہتر بناتا ہے، جس میں معاشرے کے اندر مذہبی طاقت کا ذریعہ ہوتا ہے.
گجرات سے تشریف لائےممتازعالم دین اورداعی اسلام مولانا احمد لاٹ صاحب نے کہا کہ تنظیم کے کام کا طریقہ اور کسوٹی قرآن شریف اور نبی پاکﷺ کی زندگی ہے، اس کے برعکس چلنا اور اکیلے اپنی رائے کو اہمیت دینے والے اسلام کے کام کرنے والے طریقے سے تعلق نہیں ركھتے، اللہ اوراس کے رسول ﷺ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرنی چاہیے، صحیح اصولوں پر چلیں اور اچھے کام کریں، نماز، زکات اور روزہ کی پابندی کریں، اس سے ہی ترقی کا راستہ کھلتا ہے، لاكھو کی تعداد میں مسلمانوں سےشرکت کی