Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 28, 2018

نمائندہ اجلاس ، دینی تعلیمی بورڈ امبیڈ کر نگر۔

امبیڈکر نگر، اتر پردیش۔
29/اکتوبر 2018/ صداۓوقت
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
مولانا کلیم اللہ منیجرحراپبلک اسکول ہنسور کے زیرصدارت مدرسہ فیض العلوم علن پور،میں دینی تعلیمی بورڈکااجلاس منعقدہوا۔ مہمان خصوصی کےطورپر مفتی جمیل الرحمن قاسمی پر تاپ گڈھی جنرل سیکرٹری دینی تعلیمی بورڈنے شرکت کی، علاقہ وقرب وجوار کےعلمإ اور ذمہ داران مدارس نیز دینی تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے دانشور حضرات نے شرکت فرمائی۔ مفتی جمیل الرحمن نے دینی تعلیم کی ضرورت واہمیت پر  تفصیل سے روشنی ڈالی، اور جمیعۃعلما ء ھند کی خدمات سےروشناش کرایا۔دینی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتےہوۓ حضرت شیخ الہند کے اس تاریخی خطاب کا حوالہ دیا، جسے آپ نے مالٹا کی جیل سے رہائی کے بعد دارالعلوم دیوبند کے استقبالیہ جلسہ میں فرمایا تھا، کہ میں نے جیل کی تنہائیوں میں مسلمانوں کی دنیوی واخروی زبوں حالی اور بربادی پر بہت غور کیا، کہ اس کے آخر حقیقی اسباب کیاہیں؟ غور و فکر کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اس کے دو ہی اسباب ہیں 1 :مسلمانوں کا قرآن سے رشتہ چھوٹ چکا ہے، 2:مسلمانوں کے درمیان نزاعا ت اور اختلافات نے جگہ لے لی ہے،، میں یہ عزم لیکر آیا ہوں کہ مسلمانوں کا رشتہ قرآن سے مضبوط کروں گا، اسکے لئے گاؤں گاؤں بچوں کے لئے قرآن کی تعلیم کے لئے مکاتب قائم کروں گا، اور مسجدوں میں بڑوں کے لئے ہر نماز کے بعد تھوڑی دیر قرآن کے معنی سمجھانے کا نظم کروں گا، اور مسلمانوں کے باہمی نزاعات کو ہر ممکن ختم کرانے کی کوشش کروں گا،مہمان خصوصی نےکہا کہ حضرت شیخ الہند کے اس تاریخی خطاب سے دینی مکاتب کی اہمیت کا اندازہ لگاٸیے اوردیکھیے کہ جمعیتہ علماء ھند کے اکابر مسلمانوں کی زبوں حالی پر کس قدر بیچین ہیں،. انھوں نے نےکہا کہ  جمیعۃعلما ء ھند کا یہ پیغام  ہے ک اپنے گردوپیش کا جائزہ لیجٸے، آج کے حالات پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ خراب ہیں اپنے اور اپنے بچوں کے دین و ایمان کی فکر کیجئے، ان کی دینی تعلیم کے لئے گاؤں، گاؤں کا سروے کیجئے، اور مکاتب کا اپنے اکابر کے خطوط کی روشنی میں قیام کیجئے،
مولانا کلیم اللہ نےصداتی خطاب میں دینی تعلیم کی ضرورت واہمیت پر روشنی ڈالی، بعدازاں، دینی تعلیمی بورڈ جمعیتہ علماء امبیڈکر نگر کی ضلعی کمیٹی کی تشکیل ہوئی۔اتفاق راۓسےمولانا مفتی نسیم احمدصدر، مولانا  نورالہدی نائب صدر، مولانا عبد الرشید  جنرل سیکرٹری، مولانا وصی احمد نائب سکریٹری، اور خورشید عالم کوخازن منتخب کیا گیا، مفتی قمرالدین  مہتمم مدرسہ فیض العلوم علن پور، وصدر جمعیتہ علماء امبیڈکر نگر نے آنے والے سبھی علماء کرام اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، مفتی جمیل الرحمن قاسمی کی دعا پر نمائندہ خصوصی اجلاس ختم ہو ا،