Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 9, 2018

اتر پردیش۔۔ابھی تک نہیں ہوئی ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل نو۔۔

لکھنئو۔اترپردیش۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ریاستی حج کمیٹی کی مدت کار گزشتہ 27 اگست کو ختم ہوگئی ہے جس کی تشکیل سماج وادی پارٹی کے دور حکومت میں ہوئی تھی اور اس کے چیرمین سابق وزیر کابینہ اعظم خان تھے۔پرانی کمیٹی کی مدت کار ختم ہونے کے بعد نئی کمیٹی کی تشکیل موجودہ حکومت نے ابھی تک نہیں کی ۔سینٹرل حج کمیٹی کے مطابق حج 2019 کے لئیے 15 اکتوبر سے فارم ملنا شروع ہوجائیں گے۔زائرین حج کے لئیے سارے انتظام حج کمیٹی کے ذریعہ ہی ہوتے ہیں ۔اب سوال یہ ہوتا ہے کہ جب صوبے میں کوئی حج کمیٹی ہی نہیں ہے تو حج 2019 کے لئیے اتر پردیش کے لئیے زائرین کے انتظامات کیسے ہوں گے؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ اس بار یو پی سے کسی کو حج پر جانے کی سعادت ہی نصیب نہ ہو۔صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ وہ جلد ازجلد نئی حج کمیٹی کی تشکیل کرے جس سے 2019 میں حج پر جانے والوں کے سامنے کوئی دشواری نہ ہو۔