Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 9, 2018

مخلوط نظام تعلیم کے نقصانات

تحریر / پرویز خان۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مخلوط نظام تعلیم (Co-Eeducation System) کے نقصانات ہی نقصانات سامنے آرہے ہیں۔۔۔ یہ مخلوط تعلیمی نظام ہی ہے کہ جس نے لڑکیوں کو اپنے ماں، باپ بہن بھائیوں اور خاندان کاباغی بنا کر لڑکوں کے ساتھ بے ہودگی، بے حیائی پر ابھارا اور پھر  عدالتوں سے شادیاں رچانے کا گُر سکھایا۔۔
اس طرح کی بے حیائی، بے شرمی، بے غیرتی اب عام ہوتی جا رہی ہے اور اس ماحول کے پنپنے کی وجوہات بھی سب جانتے ہے۔
اس کے تدارک کیلئے والدین اپنی ذمہ داری نبھایئں یعنی یہ فیصلہ کریں کی انکی بچیاں اگر غیر محفوظ ماحول میں تعلیم پا رہی ہے یا اسکے چال چلن ٹھیک نہیں رہے تو فوراً تعلیم منقطع کر دیں، ایسی تعلیم کے کیا معنی جسکو حاصل کرنے کے لیے عزت، عصمت کو داؤں پر لگانا پڑے اور سماج کے غیرت مند احباب سختی سے ایسے معاملات کو نپٹے کی کوشش کریں۔
میں یہ جانتے ہوئے تجویز پیش کر رہا ہوں کہ عصر حاضر میں تعلیمی اویرنیس اس قدر بلندی پر پہنچ گیا ہے کہ اس کی خاطر اللہ کے احکاموں سے سمجھوتہ کیا جانا عام بات ہو گئی ہے۔ تو ایسی تجویزات پر ہمیشہ سوال اٹھتے ہیں۔ لیکن بہرحال ہر ایمان کے دعویدار کو خود کی، اپنی اولاد کی دنیاوی زندگی سے زائد ابدی و آخری زندگی کی فکر لاحق ہونی چاہئے اور یہی مطلوب بھی ہے۔

بشکریہ صدائے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔