Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 9, 2018

اعظم گڑھ۔رافیل گھوٹالا کو لیکر عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ و میمورینڈم۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش ۔نمائندہ صدائے وقت۔9 اکتوبر 2018۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
عام آدمی پارٹی کے یو پی پربھاری و راجیہ سبھا ممبر سنجئے سنگھ کی ہدایت پر آج مورخہ 9 اکتوبر کو ریاست کے تمام اضلاع میں رافیل گھوٹالے کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا و صدر جمہوریہ کو  اس بابت ایک میمو رینڈم ضلع مجسٹریٹ کے توسط سے دیا گیا۔
اس سلسلے میں اعظم گڑھ میں بھی کلکٹری کچہری رکشا اسٹینڈ پر ایک احتجاجی مظاہرہ پارٹی کے ضلع سکریٹر راگھویندر سنگھ کی قیادت میں کیا گیا اور میمورنڈم بھی دیا گیا۔میمورینڈم کے ذریعہ صدر جمہوریہ سے مانگ کی گئی کہ رافیل گھوٹالہ معاملے میں مرکزی حکومت جواب دے کہ ،
540 کروڑ کا رافیل 1670 کروڑ کا کیوں خریدا۔ فضائی افواج کی مانگ/ ضرورت 126 جنگی جہاز کی ہے تو پھر صرف 36 رافیل کی ڈیل کیوں کی گئی؟ ہندوستان ایروناٹک جو کہ ملک کی ایک پرانی اور قابل اعتبار طیارہ ساز کمپنی ہے کو خریداری کرنے کے بجائے انل امبانی کی نئی کمپنی سے ڈیل کیوں کرائی گئی۔
عام آدمی پارٹی مانگ کرتی ہے کہ تمام سوالوں کا جواب مرکزی حکومت تحریری طور پر دے اور رافیل سودے کی جانچ کرائی جائے ۔مجرم و کمیشن خوروں کو بے نقاب کرکے ان کو سزا دی جائے۔