Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 9, 2018

جونپور۔طالب علم کی جلی ہوئی لاش ملنے سے سنسنی

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ).
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
کیراکت کوتوالی حلقہ کے بھورا گاؤں کے قریب واقع نہر کنارے نابالغ طالب علم کی جھلسی ہوئی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔طالب علم گزشتہ تین دنوں سے گھر سے لاپتہ بتایا جا رہا ہے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت کراتے ہوئے ڈاگ اسکوائڈ کی مدد سے سراغ رسی شروع کرائی۔پولیس نے موقع سے تیل کا گیلن اور ماچس برآمد کرتے ہوئے تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے لوگ منگل کی الصبح چہل قدمی کرتے ہوئے مذکورہ نہر کے قریب سے گزر رہے تھے اسی دوران ان کی نگاہ نہر کنارے پڑی لاش جھلسی ہوئی لاش پر پڑی تو وہ شور مچانے لگے۔شور سنتے ہی کثیر تعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے کوتوال انل سنگھ نے کافی مشقت کے بعد لاش کی شناخت ہائی اسکول کے طالب کھڑگسی پور گاؤں رہائشی جے پرکاش رام کے 16سالہ بیٹے امن کے طور پر ہوئی۔وہ گزشتہ تین دنوں سے مشتبہ حالت میں لاپتہ تھا جس کو لواحقین تلاش کر رہے تھے۔لاش کی شناخت ہوتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا اور لوگ آہ وبکا کرتے ہوئے موقع پر جمع ہو گئے۔ادھر واقع کی اطلاع ملتے ہی سی او سٹی ڈاگ اسکوائڈ ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کرائی گئی تو پولیس نے لاش سے کچھ دوری پر مٹی کے تیل کا گیلن اور ماچس برآمد کیا۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔