Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 7, 2018

جونپور۔۔عام آدمی پارٹی کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد۔

جونپور۔اتر پردیش۔(نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
عام آدمی پارٹی کی ماہانہ جائزہ میٹنگ کا انعقاد ضلع صدر ڈاکٹر انوراگ مشرا کی صدارت میں منعقد ہوئی۔آج کی اس جائزہ میٹنگ میں جونپور پربھاری ڈاکٹر جے پی سنگھ بھی موجود رہے۔میٹنگ میں اتر پردیش کو چار صوبوں میں تقسیم کے موضوع پر چرچا ہوئی ۔میٹنگ میں موجود کارکنان نے پارٹی کے اس فیصلے پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔کہا گیا کہ جب تک چھوٹے چھوٹے صوبوں کا  وجود نہیں ہوگا تب تک ترقی کی راہیں مسدود رہیں گیں۔اس سلسلے میں یہ طے پایا کہ ایک دستخطی مہم چلائی جائے جس میں جونپور کے 9 اسمبلی حلقوں میں مہم چلانے کی ذمے داریاں دی گئیں۔ صدر اسمبلی کے لئیے محمد حیدر خان،سوم کمار برما،سوریہ نارائن سنگھ منا کو ذمے داری دی گئی۔مڑیاہوں اسمبلی کے لئیے ڈاکٹر انوراگ مشرا۔انوراگ یادو و پریم چند گوتم۔منگرا بادشاہ پور کے لئے منیش کیسری،رام سورت پٹیل و رگھوبنش یادو،ملہنی اسمبلی حلقہ کے لئیے امر ناتھ یادو،عرفان احمد، و راجیش یادو۔شاہگنج کے لئیے کامتا پرساد سنگھ۔رضوان احمد و شیخ محمد غالب کو ذمے داری دی گئی۔وہیں ظفر آباد میں انوراگ ترپاٹھی۔کیراکت میں راجیش استھانہ وکیل احمد انصاری۔مچھلی شہر میں پریم چند گوتم۔راکیش چترویدی اور بدلا پور میں اشونی شریواستو و راجیش کمار اس مہم کی ذمے داری کو نبھائیں گے۔یہ بھی طے پایا کہ سبھی اسمبلی حلقوں سے کم از کم 5 ہزار لوگوں سے دستخط کروائی جائے اس کے علاوہ مختلف سیل کے لوگ بھی کم ازکم دو ہزار دستخط کروانے کی ذمےداری نبھائیں حسمیں اقلیتی سیل،مہیلا سیل۔سی وائی ایس ایس(طلباء ونگ)۔کسان سیل۔وغیرہ شامل ہیں۔اس کام کے لئیے ایک پروجیکٹر خریدا جائے گا ۔جونپور ضلع انچارج ڈاکٹر جے پی سنگھ نے کہا کہ اس مہم کو سبھی کارکن کامیاب بنائیں اور ایگزیکیٹیو کے وہ ممبران جو لگاتار تین میٹنگ میں بغیر کسی معقول وجہ بتائے غائب رہیں گے انھیں ایگزیکیوٹیو کمیٹی سے باہر مان لیا جائے گا گو کہ ان کی پارٹی کی ممبر شپ برقرار رہے گی۔