Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 3, 2018

اعظم گڑھ۔۔۔راشٹریہ علماءکونسل کے یوم تاسیس کے موقع پر لکھنئو جانے والے کارکنوں سے اپیل۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولاناطاہرمدنی
۔۔۔۔۔ بشکریہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
راشٹریہ علماء کونسل کا دسواں یوم تاسیس کل 4 اکتوبر کو ہے. اس موقع پر لکھنؤ چار باغ ریلوے اسٹیشن کے سامنے ٹاٹا شوروم کے بغل میں واقع روندرالے ھال میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہورہا ہے. گاڑیوں کی پارکنگ اسی ہال کے احاطے میں ہوگی، بسوں اور کاروں سے پہونچنے والے احباب وہیں اپنی گاڑی پارک کریں، ٹرین سے پہونچنے والے چار باغ ریلوے اسٹیشن کے سامنے اس ہال میں بآسانی پہونچ جائیں گے. آج شام سے قافلے اپنے اپنے علاقوں سے سوئے لکھنؤ روانہ ہوجائیں گے، ان شاءاللہ. اس موقع پر اپنے جانباز کارکنان سے چند گزارشات ہیں؛
ا...  آپ ایک بڑے مشن سے وابستہ ہیں، کونسل اس ملک میں انصاف کی علمبردار ہے، کوئی ایسی حرکت دوران سفر سرزد نہ ہو، جس سے کونسل کی امیج خراب ہو.
2 ...  اجتماعی سفر کریں اور اپنا امیر مقرر کرلیں، اس کی ہدایات کی پابندی کریں.
3..  رفقاء سفر میں جو معمر اور کمزور افراد ہوں، ان کا خاص خیال رکھیں.
4..  سفر میں دوسرے لوگوں کا لحاظ کریں اور ہماری ذات سے کسی کو تکلیف نہ پہونچے بلکہ دوسروں کی خدمت کی کوشش کریں.
5 ...  اپنے ساتھ بینر اور جھنڈا رکھیں تاکہ آپ کے مشن کا تعارف ہوتا رہے.
6..  دوران سفر جن سے ملاقات ہو، اپنا مشن اچھے اسلوب میں سمجھائیں، لیکن کسی سے ہرگز نہ الجھیں.
7...  خشک ناشتہ ساتھ رکھیں اور خود کھانے سے پہلے دوسروں کو پیش کریں.
8...  گھر سے دعا کرکے نکلیں کہ اللہ سلامتی سے منزل تک پہنچائے اور ہر طرح سے حفاظت فرمائے. آمین
9...  اجلاس کی کامیابی اور مشن کی کامرانی کیلئے خصوصی دعا کرتے رہیں، مسافر کی دعا قبول ہوتی ہے.
10 ...  یاد رکھیں کہ ہم لکھنؤ ایک بڑے مقصد کیلئے جارہے ہیں، دس سالہ کارکردگی کا جائزہ لینا، کونسل کے پیغام کو جذب کرنا اور آئندہ کے لائحہ عمل کو اچھی طرح سمجھنا، اس تاریخی اجلاس کا مقصد ہے، اس لیے کاروائی کے دوران پوری یکسوئی کے ساتھ پروگرام ھال میں رہنا ضروری ہے، ہم لکھنؤ گھومنے نہیں جارہے ہیں. اس اجلاس سے اس طرح فائدہ اٹھائیں کہ واپس آکر اپنا مقصد اور طریقہ کار اچھی طرح عام لوگوں کو سمجھا سکیں.
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو، سفر کو آسان بنائے، اجلاس کو کامیابی سے ہمکنار کرے اور اپنے مشن کیلئے ہمیں ہر طرح کی قربانی پیش کرنے اور انسانیت کی مخلصانہ خدمت کی توفیق عطا فرمائے آمین
محمد طاهر مدنی، جنرل سیکرٹری، راشٹریہ علماء کونسل،