Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 9, 2018

مولانا سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری و ترجمان مسلم پرسنلا بورڈ کی مظاہر العلوم سہارنپور آمد۔

مظاہرعلوم سہارنپور کے امتیاز کو یہاں کے شعبہ تخصص فی الحدیث نے باقی رکھا ہے :
....مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
. . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . .
سہارنپور ۔ 10اکتوبر 2018 (صداۓوقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
علوم حدیث میں عالمی پیمانے پر اختصاص و امتیاز کا حامل ادارہ آج بھی اکابر و اسلاف کے منہج و طریقہ پر علم حدیث کی خدمات میں مصروف ہے۔

یہ میری خوش نصیبی ہیکہ آج اس علمی ادارہ میں حاضری ہوئی ۔
یہ کلمات ہیں عالم اسلام کے موقر فقیہ و عالم مولانا خالد سیف اللہ رحمانی سکریٹری وترجمان آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈکے،
آج انھوں نے اپنی آمد سے ذمہ داران جامعہ کو سرفراز فرمایا ۔
ناظم جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے ساتھ مدرسہ کے مہمان خانہ میں بڑی علمی ملاقات رہی اس کے بعد جامعہ کے امین عام مولانا سید محمد شاہد الحسنی نے مدرسہ کے جملہ تخصصات کے شعبوں کا معائنہ کرایا مولانا رحمانی نے خاص طور سے شعبہ ادب عربی اور شعبہ تخصص فی الحدیث کی کارکردگی کو تحسین کی نظر سے دیکھا اور امانی الاحبار اور القویم فی احادیث النبی الکریم پر جو علمی و تحقیقی کام اس شعبہ میں ہورہا ہے اس کا معائنہ کیا اور طلبہ کے طریقہ تحقیق کو سراہا ۔

جامعہ کی مرکزی لائبریری کا معائنہ کرتے ہوئے اسلامی مخطوطات کے ساتھ جب برادران وطن کی نادر و نایاب مذہبی کتابوں کو دیکھا تو جامعہ کے امین عام کو مبارکباد دی کہ ملک کے موجودہ حالات میں جو تفریق کی ایک فضا بنائی جارہی ہے ان حالات میں آپ کے کتب خانہ میں ایسی کتابوں کی موجودگی ایک لائق تحسین اور قابل تقلید عمل ہے۔

مولانا رحمانی کے ہمراہ اسلامک فقہ اکیڈمی دہلی کے آرگنائزر مولانا امتیاز قاسمی اور مولانا نوشاد ندوی بھی جامعہ میں تشریف لائے۔

جامعہ کے حضرات اساتذہ بالخصوص مفتی محمد طاہر مفتی مقصود مولانا احمد مرتضی مفتی محمد صالح نے مولانا رحمانی سے ملاقات کی۔

مولانا معاذ احمد کاندھلوی مولانا سید محمد عثمان قاری احمد ہاشمی مولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی مفتی شعیب احمد بستوی نے استقبال کیا ۔