Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 9, 2018

کیرالا۔سیلاب زدگان کی امداد جمیت علماء مالیگاوں۔

مالیگائوں کے وفد کی دفتر جمعیۃ علما مہاراشٹر آمد!
کیرالہ سیلاب متاثرین کے لیے خطیرہ رقم پیش کی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
0 1؍اکتوبر 2018 /صداۓوقت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیۃ علماء شہر مالیگاؤں مدنی روڈ کا ایک وفد مفتی محمد اسماعیل قاسمی (صدر جمعیۃ علماء شہر مالیگاؤں) کی ہدایت پر الحاج محمد مکی سیٹھ (نائب صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں )کی قیادت میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر واقع امام باڑہ کمپاؤنڈ ممبئی کے دفتر میں پہونچا ۔
جہاں انہوں نے کیرلا سیلاب متاثرین کے لئے اہلیان مالیگاؤں کی جانب سے جمع شدہ نقد رقم اٹھارہ لاکھ روپیہ کو ریاستی صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی ،سکریٹری قانونی امداد کمیٹی گلزار احمد اعظمی کو پیش کیا ۔اس موقع پر مولانا مستقیم احسن اعظمی ( صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر)گلزار احمد اعظمی (سکریٹری قانونی امداد کمیٹی) نے اہلیان مالیگاؤں کا خصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔
اس وفد میں الحاج محمد مکی سیٹھ کے علاوہ عبد المالک بکرا ،مولانا محمد عمران اسجد ندوی ،اور اقبال احمد بالے (آفس سکریٹری )موجود تھے۔واضح رہے کہ پچھلے ماہ جنوبی ہند کے ریاست کیرلامیں آئے ہوئے بھیانک سیلاب میں اپن اسب کچھ کھو دینے والوں کی مدد میں جمعیۃعلماء ہند اور اس کی اکائیاں سرگرم عمل ہیں۔متاثرین کی عبوری راحت کے لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے وفد نے اشیاء خورد و نوش ،کپڑے اور روز مرہ کے استعمال کے سامان کی کٹ تقسیم کی تھی۔
اخباری بیان کے مطابق جمعیۃعلماء ہند نے ایسے لوگوں کے لئے جن کے مکانات تباہ ہو چکے ہیں (ان متاثرین میں ہندو مسلم عیسائی اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی شامل ہیں )اور اس وقت وہ کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبورہیں ابتدائی طور پر کیرلا کے شمالی ،جنوبی اور وسطیٰ زون میں تین سو مکانات کی تعمیر اور مرمت کا فیصلہ کیا ہے ،ایک مکان کی تعمیر پر تقریباً چار لاکھ اور مرمت پر کم از کم ایک لاکھ تخمینہ ہے۔اس طرح اس منصوبہ پر تقریباً چھ کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔انشاء اللہ اس پروجیکٹ کو صوبائی جمعیتوں کے تعاون سے پورا کیا جائے گا۔