Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 31, 2018

مختصر اہم خبریں۔

_____صدائے وقت( ذرائع) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
  پی۔اے۔سی۔کے 16نوجوانوں کوعمرقیدکی سزا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرٹھ کے ہاشم پورہ سانحے میں دہلی ہائی کورٹ نے پی اے سی کے 16 ملزموں کو قصوروار قرار دیا ہے انھیں عمر قید کی سزا اور 10 ہزار روپئےکاجرمانہ بھی لگایا ہے یہ قتل عام مئی 1987 میں ہوا تھا
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ہاٸ کورٹ کےفیصلے سے
ارشد مدنی کا اظہار اطمینان
۔................................................
جمعیة علماء ھند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے ہاشم پورہ معاملے میں ہاٸ کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ 31 برس کے طویل انتظار اور قانونی جد جہد کے بعد متاثرین کو انصاف مل گیا اور خاطیوں کو ان کے گناہوں کی سزا مل گٸ  مولانا نے کہا ہاٸ کورٹ کا 16  جوانوں کو عمر قید کی سزا کا فیصلہ 31 سال بعد آیا جس میں کافی دیر لگی لیکن فیصلہ درست آیا ہے
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
بنارس میں فاٸرنگ سےدولوگوں کی موت .
۔.................................
اترپردیش کے بنارس کینٹ علاقہ کے جے ایچ وی مال میں بدھ کو  نا معلوم لوگوں نے تابڑ توڑ فاٸرنگ شروع کردی معلومات کے مطابق 2 لوگوں کی موت جبکہ کچھ لوگوں کے زخمی ہوۓ ہیں پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے
----------------------------------------
'رافیل'پرسپریم کورٹ میں شنواٸ شروع

ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے بدھ کو مودی سرکار سے رافیل ڈیل کے متعلق جانکاری مانگی ہے سپریم کورٹ نے بدھ کو مودی سرکار سے کہا ہے کہ وہ 10 دن کے اندر رافیل ڈیل سے متعلق تمام باتیں ایک بند لفافہ میں پیش کریں اور اگر طیارہ کی قیمت کی مخصوص جانکاری ہے تو اس کے لئے ایفڈیویٹ داخل کریں اس معاملہ میں عدالت عظمی اگلی سماعت 14 نومبر کو کرے گی
----------------------------------------
اندراگاندھی کوپیش کیاگیاخراج عقیدت 

سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 34 ویں برسی پر ان کی سمادھی شکتی استھل پرجاکر کانگریس صدر راہل گاندھی،سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت کئی بڑے لیڈروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا  راہل گانھی نے ٹوئٹ کیاکہ دادی کو آج بہت خوشی کے ساتھ یاد کر رہا ہوں انہوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا اور بہت پیار و محبت دیاانہوں نے اپنے لوگوں کو بھی بہت کچھ دیامجھے ان پر فخر ہے
----------------------------------------
آر بی آٸ گورنردے سکتے ہیں استعفیٰ

ریزروبینک آف انڈیا اور حکومت ہند کے درمیان تکرار بڑھنے کیوجہ سے خفیہ معلومات کے مطابق ارجت پٹیل استعفی دے سکتے ہیں۔ الیکٹرک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روپۓ کی گرتی قیمیتوں کیوجہ سے حکومت کے ساتھ تعلقات میں تلخی کے سبب استعفی دے سکتے ہیں
---------------------------------------
دھماکےمیں کئ جانوں کا نقصان

افغانستان کی راجدھانی کابل میں واقع سینٹرل جیل کے قریب ایک دہشت گرد  نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا جس کی 8وجہ سے ( 7 )افراد ہلاک ہوگئے اور کئ زخمی بھی ہوئے دھماکہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہونچایا گیا ہے دھماکہ کی جگہ کو سرکاری ادارے جانچ کر رہے ہیں۔
______________________
قمرگونڈوی کاانتقال ادبی دنیاکےلۓخسارہ

جگرواصغرکی محفل کےآخری چراغ قمرگونڈوی کی اس دنیاسےرخصت ہوناادب کےلۓزبردست نقصان ہے۔معروف شاعراور اردورابطہ کمیٹی کےصوباٸ صدرڈاکٹرعرفی فیض آبادی نےخراج عقیدت پیش کرتےہوۓکہاکہ وہ بڑےخلیق اورملنسارتھےان کی وفات اردودنیاکےلۓناقابل تلافی نقصان ہواہے۔
______________________
عظمت صحابہؓ کانفرنس6نومبرکو

اسمبلی حلقہ ایسولی کےتحت واقع موضع مہراج گنج سلطان پورمیں 6نومبر2018کوبعدنمازعشإ عظمت صحابہؓ کانفرنس منعقدہورہی ہے۔مولاناقاری احمدعلی فلاحی سورت گجرات اورمولانامحمدآصف قاسمی بلرام پورکےبیانات ہوں گے،کانفرنس کےداعی اشتیاق احمدنےکثیرتعدادمیں شرکت کی درخواست کی ہے۔
______________________
ثنإ شیخ پاٸلٹ بن کراعظم گڈھ کانام روشن کیا

سراٸمیر۔اعظم گڈھ کےتحت واقع موضع" نوناری" کےرہنےوالےعبدالستارشیخ کی بیٹی ثناءٕ شیخ نےپاٸلٹ بن کراپنےگاٶں اورضلع کانام روشن کیاہے۔ثناءٕنےدہلی سےانڈیگواٸیرلاٸنزکےذریعےپہلی پروازسےاپنی ڈیوٹی کی شروعات کی۔ثناءنےدہلی میں رہ کرنرسری سےلیکراعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ثناکی کامیابی پراعزہ واقارب ان کےگھرجاکروالدین کومبارک بادپیش کررہےہیں۔