Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 8, 2018

دلیپ کمار پھر داخل اسپتال۔


ممبئی/،8اکتوبر/صداۓوقت
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شہنشاہ جذبات اور ہندی فلمی صنعت کے بزرگ اداکاردلیپ کمار کو ایک بار پھر نمونیہ کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔95سال کے یوسف خان کو ستمبر میں ہی نمونیہ کے سبب لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور چند دنوں علاج کے بعد ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دے دی تھی۔اس کی اطلاع ان کے خاندان کے قریبی فیصل فاروقی نے دی ہے ،اور دعاءکی درخواست کی گئی ہے۔
امسال ستمبر میں بھی انہیں نمونیہ کی وجہ سے اسپتال داخل کیا گیا ہے اور سینہ میں بلغم جمع ہونے کے سبب دشواری پیش آرہی ہے ،فیصل فاروقی کے ٹوئیٹ کے مطابق ”صاحب کو ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں علاج کی غرض سے داخل کیا گیا ہے ،سینہ میں بلغم جمع ہونے سے کافی دشواری پیش آرہی ہے ۔اس لیے ان کی بہتر صحت کے لیے دعاءکیجیے ۔
واضح رہے کہ اداکار کو اگست 2017کو گردے میں تکلیف کے بعد اسپتال داخل کیا گیا تھا،اس سے قبل دسمبر 2016میں وہ زیرعلاج رہے ۔پدم وبھوشن ایوارڈیافتہ امسال اپریل اور پھر ستمبر میں نمونیہ کی وجہ سے لیلا وتی میں داخل رہے۔
دلیپ کمار کو ان کی جذباتی فلموں کی وجہ سے یادرکھا جاتا ہے ،ان کی محض65فلموں میں دیوداس (1955)،نیا دور (1957)،مغل اعظم (1960)،گنگا جمنا (1961)،کرانتی (1981)اور کرما (1986) کے ساتھ ساتھ بیراگ اور داستان ان کی بہترین فلمیں تھیں جبکہ آزاد،گوپی اور رام اورشیام میں انہی مزاحیہ اداکاری کے لیے یاد کیا جاتا ہے ۔