Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 30, 2018

جونپور۔بغیر رجسٹریشن کلنک چلانے والوں پر مقدمہ درج۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ صدائے وقت )۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مچھلی شہر تحصیل حلقہ میں بنا رجسٹریشن کے کلینک چلانے والے تین ڈاکٹروں کے خلاف مقامی صحت مرکز سپرٹنڈنٹ کے زریعے کوتوالی میں مقدمہ قائم کرائے جانے سے علاقہ میں بنا رجسٹریشن کے چل رہی کلینک کے منتظمین میں افرا تفری مچ گئی۔
بتاتے ہیں کہ سی ایم او ڈاکٹر او پی سنگھ کی ہدایت پر گزشتہ ہفتہ کمیونٹی صحت مرکز مچھلی شہر کے سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر رفیق فاروقی نے علاقہ کے ڈاکٹروں کی رجسٹریشن جانچ کرنے کیلئے درجنوں کلینک پر چھاپہ ماری کر ڈاکٹروں کی ڈگری کی جانچ کی تھی۔جانچ کے دوران انھوں نے برتہاں میں کلینک چلا رہے راجیش کمار،سبھاش اور اکھلیش نے موقع پر رجسٹریشن پیپر نہیں دکھا سکے تھے جس پر انھوں نے ڈگری دکھانے کیلئے مہلت لی تھی۔منگل کے روز ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی مذکورہ ڈاکٹروں نے رجسٹریشن اور ڈگری مہیا نہیں کرانے پر سپرٹنڈنٹ نے کوتوالی میں تینوں ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ قائم کرایا۔تین ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ قائم ہونے سے علاقہ میں جھولا چھاپ ڈاکٹروں میں افرا تفری مچ گئی۔