Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 3, 2018

جونپور۔۔یوم تحصیل پر ملازمین کی لا پرواہی سے ایس ڈی ایم کے تیور سخت۔

جونپور۔اتر پردیش۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہگنج۔۔۔تحصیل احاطہ میں منعقدہ یو تحصیل( سمادھان دیوس)۔کے موقع پر غیر حاضر رہنے والے ملازمین پر ایس ڈی ایم شاہ گنج کے تیور سخت ہو گئے۔ای او نگر پالیکا شاہگنج۔ای او نگر پنچایت کھیتا۔ سرائے،بی ڈی او سوئیتھا کلاں۔نائب چیف میڈیکل افسر شاہ گنج۔گنا انسپکٹر، و دیگر کئی ملازمیںن اس موقع پر غیر حاضر رہے جس سے ناراض ایس ڈی ایم شاہگنج راجیش کمار برما نے ایکشن لیتے ہوئے سبھی غیر حاضر ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کی ہدایت جاری کی۔اس کے علاوہ دیر سے پہنچنے والے ملازمین کو بھی پھٹکار لگائی۔ایس ڈی ایم نے کہا کہ عوام کی شکایتوں کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کی جائے ۔لاپرواہی کرنے والے ملازمین کاروائی کے لئے تیار رہیں۔
اسی بیچ  یوم تحصیل کے موقع پر کل 57 درخواست موصول ہوئیں جس میں 11 کا تصفیہ موقع پر ہی کر دیا گیا باقی کی کاروائی کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئ۔